مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے این جی اوادارے قائم کریں آشیانہ نابینا ، معذور اور یتیم بچوں کا گھر ‘کی سنگ بنیاد تقریب سے ڈاکٹر رحمن خان ،علماء وعمائدین کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2018, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اکتوبر(ایس او نیوز) ڈاکٹر محمد فاروق نے نابینا ، یتیم اور اپاہج بچوں کے لئے ایک اسکول بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کاآج سنگ بنیاد رکھاگیا۔ یہ کام ہر کوئی نہیں کرسکتا۔ اس کام کو کرنے کے لئے جذبہ خدمت کا ہونا بہت ضروری ہے ۔خدمت خلق ہی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ اس کے بغیر انسان اللہ کو راضی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار آشیانہ’’آشیانہ نابینا،معذوراور یتیم بچوں کا گھر‘‘کے سنگ بنیاد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق بہت عرصہ سے ایسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان سے ملاقات کے وقت مجھے احساس ہوگیا تھا کہ یہ کام کے آدمی ہیں ۔ ہر کام حکومت سے نہیں لیا جاسکتا۔ حکومت سے جاری اسکیموں سے فائدہ تو اٹھایاجاسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ اہل ثروت حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔ مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری احساس کمتری ہے اس سے باہر آنا ہوگا۔مسلمان یہی سوچتے ہیں کہ ہم حکومت سے کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے ۔ پہلے کوشش تو کرنی چاہئے ۔ہمیں حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے طور پر ایسے اداروں کا قیام کرنا چاہئے تاکہ ہم کسی کے محتاج نہ بنیں ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ معاشرہ میں این جی او ادارے قائم ہوں ۔ آج ہماری قوم میں این جی او اداروں کی کمی ہے ۔ایسے ادارے جس کے سہارے اللہ کی مخلوق کی مدد کی جائے اس کی سخت ضرورت ہے ۔ان اداروں کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کی ہمت افزائی کرنی چاہئے ۔ ایسے ادارے اللہ کے بندوں کی خدمت کرتے ہیں تو ان اداروں کو اللہ اپنی طرف سے مدد پہنچاتا ہے ۔اگر آج کا نوجوان اور مالدارطبقہ اس جذبہ سے سرشار ہوجائے تو حکومت سے مدد لینے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آج بنیاد رکھی گئی ہے لیکن عمارت تعمیر ہوگی تو قوم کے نابینا ،بے سہارا ، یتیم اور اپاہج بچے اس میں رہائش کرسکیں گے اور تعلیم کے زیور سے مالامال ہوسکیں گے ۔

ریاستی وزیر برائے حج، اوقاف و شہری غذا و رسدات بی زیڈ ضمیراحمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق نے قوم کے نابینا ، اپاہج اور یتیم بچوں کے لئے ایک رہائشی اسکول تعمیر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے یہ خدمت یونہی نہیں ہورہی ہے بلکہ خدا کوراضی کرنے کے لئے ہورہی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے جے خلیل الرحمن کی ستائش کی جنہوں نے اس عمارت کے لئے سائٹ وقف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بی بی ایم پی فنڈ میں گنجائش ہوگی تو اس کے لئے وہ ایک کروڑ روپئے فنڈ کا گرانٹ منظور کروائیں گے ۔ مائنارٹی کی جانب سے بھی اگر گنجائش ہوگی اور قانونی طور پر اس کی سہولت ہوگی تو 50لاکھ روپئے وہ اس اسکول کے لئے منظور کروائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے حکومت کی جانب سے جتنا فنڈ اقلیتوں کو دیا ہے ، جتنی اسکیمیں اقلیتوں کے لئے مختص کی ہیں ، اب تک ایسی مہربانیاں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا سدارامیا نے 2018ء تک اقلیتوں کے لئے 3150کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔میں نے منگلور اور اطراف واکناف کا دورہ بارہا کیا ہے ۔ وہاں مدارس کی تعداد بنگلور کی بہ نسبت زیادہ ہے ۔ جب بھی کسی مدرسہ میں جاتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سدارامیا نے ایک کروڑ گرانٹ دلایا، 50لاکھ دلایا، کہیں ڈیڑھ کروڑ دلایا۔انہوں نے کہا مخلوط حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی۔اگلے اسمبلی انتخابات میں ہم سب کو چاہئے کہ سدارامیا جیسے وزیراعلیٰ کو دوبارہ لائیں اورکانگریس کو مستحکم کریں۔انہوں نے کہا میں جب تک وزارت میں رہوں گا قوم کی خدمت کے لئے ہمیشہ سرگرم اور پیش پیش رہوں گا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے آٹی بی ٹی کے جے جارج نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس علاقے میں نابینا بچوں کے لئے ایک اسکول بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا اطراف واکناف میں ایسی بہت ساری تنظیمیں ہیں جو اس طرح کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس حلقہ سے منتخب کرنے میں مسلمانوں کا بہت رول رہا ہے ۔انہوں نے نابینا بچوں کے لئے بنائی جانے والی عمارت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عمارتوں کا بننا بہت ضروری ہے اور یقین دلایا کہ اس کے لئے ہر ممکن تعاون وہ دیں گے ۔الامان ایجوکیشنل اینڈو یلفیر ٹرسٹ کے فاؤنڈر چیرمین ڈاکٹر فاروق نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹرسٹ کی جانب سے فوڈ بنک قائم ہواہے جس سے ضرورت مند اور مستحق افراد استفادہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایچ بی ایس اسپتال میں ڈیالیسس کے لئے آنے والے مریضوں کے لئے بلاناغہ روزانہ تین شفٹوں میں 40مریضوں کے لئے کھانا تیار کرکے بھیجا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ فریزر ٹاؤن میں فوڈ بینک کے پاس تقریباً 150غریب اور مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ ماہ سے اسی ٹرسٹ کے زیراہتمام علمائے کرام کے لئے کنڑا، انگلش اور کمپیوٹر سیکھنے کا کورسس شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بزرگوں کا گھر آشیانہ ہے جس میں تقریباً 55 لوگ رہتے ہیں ۔یہ تمام بے سہارا اور غریب ہیں جن میں خواتین بھی ہیں۔ نابینا ، اپاہج اور یتیم بچوں کی تعلیم کے لئے ہم نے یہ منصوبہ بنایا اور اس کام کوآگے بڑھایا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی وزراء، اراکین پارلیمان واسمبلی اور علاقہ کے کارپوریٹر ز اس کی تکمیل میں بھرپور مدد کریں گے اور اسے بے مثال ادارہ بنانے کی جدوجہد کریں گے ۔مولانا مقصود عمران خطیب وامام جامع مسجد سٹی نے کہا کہ اس عمارت کی آج اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میں ایسے مخیر حضرات بھی ہیں کہ اگر انہیں اللہ ہدایت دے تو ہر کام آسان ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس خدمت کو شرف قبولیت بخشے۔رکن کونسل نصیراحمد نے کہا کہ ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے ۔صرف بنگلور ہی نہیں بلکہ ریاست بھر میں الگ الگ مقامات پر الگ الگ ادارے قائم ہیں جہاں خدمت خلق جاری ہے ۔لیکن ان تمام اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط ہونا اور ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ عبیداللہ شریف نے کہا کہ مساجد کا بنناجس طرح ضروری ہے اسی طرح خدمت خلق کے اداروں کا بننا بھی بہت ضروری ہے ۔ہماری قوم میں خلیل الرحمن جیسے بہت سارے لوگوں کو پیدا ہونا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی زمین ان بے سہارا، یتیم اور نابینا بچوں کے اسکول کیلئے وقف کردی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر اس ادارے کا ساتھ دینا چاہئے ۔وائی مولانا عبدالقدیر عمری ،سعید احمد،ہدایت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کئی معزز مہمانان خصوصی ڈائس پر موجود رہے ۔ حافظ ارشاد کی قرأت سے آغاز ہوا۔سہیل نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور ڈاکٹر محمدفاروق کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...