روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ؛ علماء ، مشائخ وصوفیائے کرام کے وفد کی غلام نبی آزاد سمیت دیگر قائدین سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2018, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

نئی دہلی؍بنگلورو۔26؍مئی (ایس او نیوز) آج ریاست وملک کے معروف مشائخ وصوفیائے کرام نے راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی توسط سے صدر کانگریس راہل گاندھی کو میمونڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست کرناٹک میں سرکردہ رہنما آر روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے سرفراز کیا جائے۔

وفد نے بتایا کہ کرناٹک میں مسلمانوں نے متحد ہوکر کانگریس پارٹی کی حمایت کی ہے جس کے سبب کانگریس کو اتنی سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ ایسے میں مسلمانوں کا حق بنتا ہے کہ وہ ملت کے بیباک قائد آر روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا جائے۔ وفد نے بتایا کہ کرناٹک میں لنگایت، وکلیگا، کربہ اور دیگر طبقات نے الگ الگ پارٹیوں کی حمایت کی جس کے سبب تمام جماعتوں میں اس کے نمائندے منتخب ہوکر آئے ہیں۔ اس کے برعکس مسلمانوں نے کانگریس کا ساتھ دیا یہی وجہ ہے کہ تمام 7 منتخب مسلم نمائندوں کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے ساتھ دیگر منتخب مسلم نمائندوں کو بھی مناسب مقام فراہم کیا جائے۔ اگر مسلمانوں کو ان کا حق فراہم کیا گیا تو آنے والے لوک سبھا انتخاب میں مسلمان کانگریس کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیرمین عتیق احمد کی قیادت والے اس وفد نے کل ہند جمعےۃ المشائخ ساؤتھ زون کے صدر ڈاکٹر سید تاج الدین احمد قادری نوردریہ، صوفی ولی با رکن جمعےۃ الصوفیاء والمشائخ، سید معین پاشا قادری سجادہ نشین گدوال، سید خلیق اشرف اشرفی الجیلانی سکریٹری درگاہ حضرت سید مخدوم اشرف سمنانی کچھوچھہ شریف، سید قطب الدین شاہ قادی سجادہ نشین ورواکنڈہ، سید شاہ فیصل چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف، سید شاہ امان اللہ قادری رائچور، سید امین الدین باگسواری رائچور، شاہ محمد رفیع قادری رائچور، نجم الحیات شریف صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کرناٹک، ایوب انصاری سکریٹری منہاج القرآن بنگلور، سید محمد مہدی رضوی صدر ہندومسلم ایکتا کمیٹی وامن کمیٹی ممبئی اور راشد خان ممبئی کے علاوہ دیگر علماؤں ومشائخ موجود تھے۔ اس وفد نے لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ملکارجن کھرگے، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ کے علاوہ اعلیٰ کمان کے کئی قائدین سے بھی ملاقات کرتے ہوئے جناب روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...