بلگاوی ضلع کے اتھنی تعلقہ میں سب سے زیادہ رائے دہندگان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بلگاوی،25اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)کرناٹک ۔مہاراشٹر کی سرحد کے اتھانی تعلقہ میں ضلع بلگاوی کے سب سے زیادہ رائے دہندگان ہیں۔انتظامیہ نے 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے آسان انعقاد کے لئے تمام اقدامات کئے ہیں۔بلگاوی جو گو ااور مہاراشٹرکی سرحد پر کرناٹک کا دوسرا دارالحکومت سمجھاجاتا ہے ،اس میں 28اسمبلی حلقے اور دو لوک سبھا حلقے ہیں۔اس ضلع میں 3671843رائے دہندے ہیں۔ان میں18,54,485 مرد اور 18,02,790 خاتون رائے دہندے اور266 دیگر رائے دہندگان ہیں۔ضلع میں 14302سرویس ووٹرس بشمول 156خواتین ووٹرس ہیں۔اتھانی میں2,10,031 رائے دہندے بشمول 1,01,307خواتین اور753سرویس ووٹرس ہیں جو ضلع میں سب سے زائد ہیں۔نپانی تعلقہ جہاں تمباکو کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے ،ضلع کا دوسرا بڑاتعلقہ ہے ۔یہ بھی کرناٹک ۔مہاراشٹرکی سرحد پرواقع ہے ۔اس میں 2,09,099رائے دہندگان ہیں جن میں1,02,342خواتین اور 619سرویس ووٹرس ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس ضلع میں 4,408بوتھس قائم کئے ہیں ۔92,368 درخواستیں فہرست رائے دہندوں میں شمولیت کیلئے موصول ہوئی ہیں جن میں سے 4447 درخواستوں کو مسترد کردیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...