تمام چوروں کی رقم کو مودی جی نے ’سفید‘کر دیا،بنیادی سوالات پر راہل گاندھی کاحملہ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:20 AM | ملکی خبریں |

ڈا کور/ گجرات،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہفتہ 9 دسمبر کو ہو چکی ہے ،اب اگلے مرحلے کے لئے ووٹنگ 14 دسمبر کو ہوگی اور 18 دسمبر کو نتائج آئیں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے تمام بڑے سیاستدان اپنے پارٹی کو برتری دلوانے کے لئے زور آزمائی میں لگے ہوئے ہیں۔ آج راہل گاندھی نے گجرات کے ڈا کور میں ریلی کی۔ اس دوران انہوں نے ڈاکور کے مشہور رن چھوڑ جی مندر بھی گئے ۔اراولی میں ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ آپ کے بینک اکاؤنٹس میں15 لاکھ روپے ہوں گے لیکن آج تک کسی بھی ہندوستانی شہری کے اکاؤنٹ میں15 پیسے تک نہیں آئے ۔ ڈو کورا کی اپنی ریلی میں راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں موجود تمام چوروں کی رقم کو مودی جی نے وائٹ منی میں بدل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے مودی جی کی تقریر سنی اس میں انہوں نے 90 فیصد مودی جی کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دیکھئے غلط لفظ استعمال مت کریئے کیونکہ وہ پی ایم ہیں،آپ کانگریس پارٹی کے رکن ہیں پیارسے بات کر یں۔ ادھر گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم میں اترے وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے لیڈر منی شنکر ایر کے بہانے ایک بار پھر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی توہین کر چکے منی شنکر ایئر نے حال ہی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے ساتھ خفیہ میٹنگ کی ہے۔مودی نے یہاں تک کہہ دیا کہ کانگریس کے ہاتھوں ملک کو بیچا جا رہا ہے اور پاکستان کے سابق افسران احمد پٹیل کووزیراعلیٰ منتخب کیے جانے کی اپیل کررہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔