مودی جلد انتخابات کے لئے فرقہ وارانہ سیاست کر رہے ہیں: مایاوتی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th July 2018, 2:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پوروانچل کے دورے کے دوران پی ایم مودی نے کانگریس کو مسلمانوں کی پارٹی بتاتے ہوئے جو سوال پوچھا اس کو لے کر سیاست گرم ہو چلی ہے۔ کانگریس پر مسلم پارٹی کو لے کر مودی کے طنز کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات ہو سکے اس کے لئے ہندو مسلمان کی سیاست کی جا رہی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ جس طرح سے مودی ہندو مسلمان، شمشان قبرستان کر رہے ہیں لگتا ہے عام انتخابات اس سال بھی ہو سکتے ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے جس طرح ہندو مسلم کی سیاست دوبارہ گرم ہوئی ہے، اس سے لگ رہا ہے کہ ملک میں 2019 کا جو لوک سبھا انتخابات ہونا ہے وہ ہندو اور مسلمان کے نام پر ہی ہوگا۔خیال رہے کہ کل اعظم گڑھ کی ریلی میں مودی نے راہل گاندھی سے پوچھ لیا کہ یہ بتائیے کانگریس مسلم مردوں کی پارٹی ہے یا مسلم خواتین کے بارے میں بھی سوچتی ہے۔ دراصل مسلم دانشوروں سے راہل گاندھی کی ملاقات کو لے کر ایک اردو اخبار(روزنامہ انقلاب) نے دعوی کیا تھا کہ اس ملاقات میں راہل نے کانگریس کو مسلمانوں کی پارٹی بتایا تھا۔ اس خبر کے بعد مودی نے کہا کہ کانگریس کے بارے میں ایسا جان کر ان کا تعجب نہیں ہوا۔دوسری طرف کانگریس کے لیڈروں نے بھی مودی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کسی ایک مذہب،مخصوص ذات کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پارٹی ہے۔اب اس ہندو مسلمان سیاست میں کود کربی ایس پی صدر مایاوتی نے پی ایم مودی کے اوپر حملہ بول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اب جبکہ لوک سبھا کا عام انتخابات نزدیک آ گیا ہے تو مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت کو مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد کی سوجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے انتخابی فیصلوں کو عوام چھلاوے کے طور پر ہی دیکھتے ہیں اور اسی کڑی میں نریندر مودی کی طرف سے آج اعظم گڑھ میں ’پوروانچل ایکسپریس وے‘ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔کچھ وقت پہلے یہ بحث زوروں پر تھی کہ مرکزی حکومت عام انتخابات کو جلد کرانے کی حالت میں ہے اگرچہ اس کو لے کر کوئی ٹھوس قدم حکومت کی طرف سے اٹھایا نہیں گیا۔ اگرچہ پی ایم مودی کئی بار اس بات کا ذکر کر چکے ہیں کہ ملک میں ریاستوں اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے چاہئ

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔