مودی حکومت اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں |

    نئی دہلی،17/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں سردار سرور ڈیم کا افتتاح کرکے اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت گجرات کے کھیتوںمیں پانی پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ایک بیان میں کہا کہ اُس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 1961 میں اس ڈیم کی بنیاد رکھی تھی۔ 1987 تک اس کی تعمیر کے سلسلے میں ماحولیاتی اور دیگر بہت سی رکاوٹیں آتی رہیں لیکن اسی دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے تمام رکاوٹوں کو ختم کرکے ڈیم کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا تھا۔ بی جے پی  ’گجرات ماڈل ‘کی تشہیر کرتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں 22 سال اس کی حکومت رہی لیکن کسان کے کھیت تک پانی پہنچانے کیلئے نہروں کی تعمیر نہیں کی گئی۔ بی جے پی حکومت کے 22 سال کے دوران گجرات میں 20 فیصد نہروں کا نیٹ ورک بھی تیار نہیں ہوا۔ ابھی سردار سرور ڈیم کی جھیل میں پانی توکافی ہے لیکن اس پانی کو نہروں کا جال نہ بچھائے جانے کے باعث ایک بھی کسان کے کھیت تک نہیں پہنچایا جا سکتا ۔سرجیوالا نے کہا کہ سردار سرور ڈیم کی تعمیر کی راہ میں حائل 90 فیصد رکاوٹوں کو 1987 میں راجیو گاندھی کی قیادت والی حکومت نے ختم کردیا تھا۔ اس کے بعدبند کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں 90 ہزار 389 کلومیٹر نہروں کی تعمیر کا ہدف رکھا گیا تھا لیکن بی جے پی کی حکومت صرف 18 ہزار 803 کلومیٹر نہروں کی ہی تعمیر کر سکی ۔کسان کے کھیت میں سردار سرور ڈیم کا پانی نہیں پہنچ رہا۔ ریاستی عوام گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا جواب دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔