میٹرو ٹرین کے شیواجی نگر ، کنٹونمنٹ اور پاٹری ٹاؤن اسٹیشنوں کی تعمیر ،روشن بیگ نے میٹروریل کے ایم ڈی کو طلب کرکے تفصیلات حاصل کیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے مجوزہ بنگلور میٹروریل پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ میں شامل گوٹیگیرے ،ناگوار زیر زمین لائن میں شامل شیواجی نگر ، کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن اور پاٹری ٹاؤن اسٹیشنوں کی تعمیر کے سلسلے میں آج وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر پردیپ سنگھ کھرولا سے تفصیلی بات چیت کی ۔ وکاس سودھا میں واقع اپنے دفتر میں انہوں نے مسٹر پردیپ سنگھ کھرولا اور بنگلور میٹروریل کارپوریشن کے دیگر اعلیٰ افسران کو طلب کرکے اس پراجکٹ کے سلسلے میں کی گئی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بتایاجاتاہے کہ مسٹر پردیپ سنگھ کھرولا نے وزیرموصوف کو تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ عنقریب گوٹیگیرے اور ناگوار سے بیک وقت اندرونی کھدائی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے اس کام کیلئے افزود ٹینل بورنگ مشینیں متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گوٹیگیرے ،شیواجی نگر ، پاٹری ٹاؤن، ٹیانری روڈ، عربک کالج اور ناگوار میں الگ الگ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ،جہاں پر کھدائی کرکے ٹینل بورنگ مشینوں کو سطح زمین سے تقریباً 350 فیٹ نیچے اتارا جائے گا اور اس حصے میں تعینات ہونے والی تقریباً بارہ ٹینل بورنگ مشینیں ایک سال تک سرنگ کی کھدائی کاکام جاری رکھیں گی، شیواجی نگر علاقہ میں ٹینل بورنگ کی کھدائی کاکام چار سے پانچ ماہ تک چل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن کی طرف سے کھدائی کے دوران بین الاقوامی سطح کے حفاظتی معیارات اپنائے جاتے ہیں ان مشینوں کی طرف سے کھدائی کے دوران سطح زمین پر موجود کسی بھی عمارت کو نقصان نہ پہنچے اس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔ شیواجی نگر علاقہ میں چونکہ بہت ساری قدیم عمارتیں موجود ہیں، خاص طور پر بعض قدیم مذہبی مقامات بشمول مساجد اور مندر بھی شیواجی نگر کا حصہ ہیں۔ جناب روشن بیگ نے اس سلسلے میں بنگلور میٹروریل کارپوریشن کی طرف سے اٹھائے گئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں دریافت کیا تو مسٹر پردیپ سنگھ کھرولا نے یقین دلایا کہ کسی بھی عمارت کو کوئی نقصان نہ پہنچے اس کا خاص طور پر خیال رکھا جائے گا۔ جناب روشن بیگ نے کہا کہ ناگوار ، گوٹیکیرے میٹروریل پراجکٹ کی جلد از جلد تکمیل سے اس علاقہ کے لوگوں کو آنے جانے میں کافی سہولت ہوجائے گی، اور شہر میں بالخصوص شہر کے قلب میں آنے والے شیواجی نگر علاقہ میں ٹریفک کے اژدھام کو قابو میں کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...