میگھالیہ :عسکریت پسند تنظیم کا سرغنہ دہشت گرد سوہن ڈی شرا پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 12:40 PM | ملکی خبریں |

میگھالیہ ،24؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھایل کے عسکریت پسند تنظیم گارو نیشنل لبریشن آرمی کے کمانڈر ان چیف سوہن ڈی شرا کو پولیس نے مار گرایا ہے۔میگھالیہ کے موسٹ وانٹڈ دہشت گرد سوہن ڈی رگ کو ہفتہ کو سکیورٹی فورسز نے تصادم میں مار گرایا۔گارو نیشنل لبریش آرمی یعنی جی این ایل اے کا کمانڈر ان چیف میگھالیہ کے گارو ہلز میں کافی فعال تھا۔بتا دیں کہ یہاں 27فروری کو پولنگ ہونی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گارو ہلز پولیس اور میگھالیہ کے اسپیشل فورس -10کمانڈو کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ دہشت گرد سوہن کی چک پیک میں صبح 11:50 بجے تصادم ہوااسی تصادم میں عسکریت پسند تنظیم کا سرغنہ سوہن مارا گیا۔پولیس نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار جوناتھن این سنگما کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز نے ریاست کے دارالحکومت شیلانگ سے 320 کلومیٹر دور گارو ہلس میں انسداد دہشت گردی مہم چلائی تھی۔میگھالیہ کے اسپیشل فورس کے 10کمانڈو اور گارو ہلز پولیس کی مشترکہ مہم کے تحت ہی مارا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ڈوبو علاقے میں کچھ جی این ایل اے عسکریت پسندوں کی ممکنہ موجودگی کی خفیہ خبر ملنے کے بعد انتہا پسندی کی روک تھام فورس کو حرکت میں آنے کو کہا گیا ہے۔آج گیارہ بجے ڈوبو کے قریب اچاک پیک گاؤں میں تصادم ہوا اور سوہن مارا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔