کمشنر کے دفاع میں آئیں ممتابنرجی،کہابدلے کے جذبے سے کام کر رہی ہے بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 1:18 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے دفاع میں آئیں، جنہیں سی بی آئی نے روزویلی اور شارداپونجی ا سکیم جیسے معاملات میں طلب کیا تھا۔انہوں نے بی جے پی پر بدلے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ممتا نے کہا کہ کولکاتہ پولیس کمشنر دنیا کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں،ان کی ایمانداری اور بہادر ی قابل اعتماد ہے،وہ 24گھنٹے کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں صرف ایک دن کی چھٹی لی ہے۔ممتا نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کی اعلی قیادت گری ہوئی سیاسی بدلے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ان کے نشانے پر نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ وہ پولیس کو کنٹرول کرنے اور اداروں کوبھی طاقت کا غلط استعمال کرکے بربادکررہے ہیں،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ان گھوٹالوں کے سلسلے میں سی بی آئی سوالات کے لئے راجیو کمار کو تلاش کررہی ہے،ہفتے کے روز مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار نے کہا کہ آخری حل یہ ہے کہ کولکاتہ پولیس سربراہ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سربراہ آئی پی ایس افسر نوٹس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔بنرجی نے کہا کہ کولکاتہ پولیس کمشنر دنیا میں بہترین عملے میں شامل ہے۔راجیو کمار مغربی بنگال کیڈر کے 1989بیچ آئی پی ایس افسر ہیں۔گزشتہ ہفتے انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ میٹنگ میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔