ممتا بنرجی کانگریس اورسی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنےکوتیار، مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2019, 1:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی ) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ ریلی میں ایک بارپھروزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت لفظوں میں حملے کرتے ہوئے مودی کے خلاف ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کانگریس اوربایاں محاذ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ریاست میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں مگرقومی سطح پرملک کے مفاد میں ایک ہیں۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے اسٹیج سے جب ممتا بنرجی خطاب کررہی تھیں اس وقت وہاں سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اورسی پی آئی کے لیڈرڈی راجا بھی بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کچھ مسائل میں ہمارے اختلافات ہیں، ایک دوسرے کے خلاف ہم مقابلہ بھی کرتے ہیں، مگرملک کے مفاد میں اوربی جے پی کی غیرجمہوری رویہ کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کوبچانے کیلئے ہم کانگریس اورسی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنےکو تیارہیں۔  اس موقع پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، ممبرپارلیمنٹ اورقومی ترجمان سنجے سنگھ کے علاوہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ  چندرا بابو نائیڈو، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی لیڈرڈی راجہ، این سی پی لیڈر شردپوار، ایل جے ڈی لیڈر شرد یادو، نیشنل کانفرنس صدرفاروق عبداللہ اورایس پی لیڈر رام گوپال یادو بھی پہنچے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی طرف آنند شرما نے بھی شرکت کی۔ 

خیال رہے کہ لوک سبھا میں بہرام سے کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے چٹ فنڈ گھوٹالہ کے حوالہ سے سخت تنقید کی۔ اس وقت پارلیمنٹ میں بی جے پی کے ممبران نے ادھیرکی تقریرکا تالی بجاکر خیرمقدم کیا۔ جبکہ صبح میں ہی کانگریس اورترنمول کانگریس نے مل کرپارلیمنٹ کے احاطے میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی اور سونیاگاندھی کے درمیان ملاقات بھی۔خیال رہے کہ چٹ فنڈ گھوٹالے کو لے کر بنگال میں ممتا بنرجی کے خلاف کانگریس کے ریاستی قائدین بڑے پیمانے پر مظاہرہ کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے کہا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کی تنقید بھی کرتے ہیں مگر اصل میں ہم لوگ دوست ہیں۔ ادھیررنجن چودھری نے پارلیمنٹ میں چٹ فنڈ گھوٹالے کیلئے ممتا بنرجی کو ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عوام سے لاکھوں کروڑروپئے لوٹ لئے گئے ہیں۔ حکومت کوان کے روپئے واپس کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ بنگال کی حکمراں جماعت کے کئی لیڈران شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں گرفتارہوچکے ہیں۔ 2016 کےانتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے بھی ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے چٹ فنڈ گھوٹالے میں ممتا بنرجی کا نام لیا تھا۔ مگرپارلیمانی انتخابات کے پیش نظراس وقت قومی سطح کی سیاست میں تبدیلی آچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے جب ممتا بنرجی سی بی آئی کے خلاف دھرنے پربیٹھی تھیں، توکانگریس صدرراہل گاندھی نے فون کرکے ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈیرا سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پرممتا بنرجی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھایہ سیاست کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی نے بھی بنگال کانگریس کے لیڈران کے رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزاورریاست میں الگ الگ موقف کیوں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، یہ اندرونی مسئلہ ہے۔ سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اخیرمیں ہم سب ایک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔