سنیچر کوکرناٹکا بند سے عام زندگی متاثر ہونے کا امکان ؛بنگلورسمیت کئی شہروں میں سرکاری بس سمیت کاروبار بند کا اعلان

Source: AH Mansoor/S O News | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2016, 11:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔30/جولائی(عبدالحلیم منصور؍ایس او نیوز) مہادائی تنازعہ پر ٹریبونل کے عبوری فیصلے کے کرناٹک کے خلاف جانے پر احتجاج کیلئے کل 1200سے زائد تنظیموں کی طرف سے کرناٹک بند کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر زبردست عوامی رد عمل کے امکانات کو دیکھتے ہوئے معقول حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہادائی مسئلے پر ہونے والے اس بند کی سرکاری ملازمین کے ایس آر ٹی سی وبی ایم ٹی سی ملازمین، آٹو رکشا ڈرائیور یونینوں، پٹرول بنکوں، نجی ٹرانسپورٹرس، مختلف دکانداروں کی انجمنوں وغیرہ نے بھرپور تائید کا اعلان کردیا ہے، جس کی وجہ سے راجدھانی بنگلور سمیت ریاست بھر کے مختلف شہروں میں بند کا زبردست ردعمل دیکھے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بنگلور میں بند کے دوران حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے پولیس نے اپنی سریع الحرکت فورس کے ساتھ بی ایس ایف کی ٹکڑیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بند کے دوران عوامی املاک کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچنے پائے پولیس حکام کو وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس ہدایت کو دیکھتے ہوئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شمالی کرناٹک کے چار اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مہادائی ٹریبونل کے روبرو دائر کرناٹک کی عرضی مسترد کئے جانے کے خلاف ریاستی عوام میں شدید غم وغصہ دیکھا جارہا ہے۔ ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف اپنے ردعمل کے اظہار کیلئے کل ریاست گیر پیمانے پر یہ بند منایا جارہاہے۔ حالانکہ جمعرات کے دن شمالی کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر بند منایا گیا اور وہاں کی عوام نے اس فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت اور ٹریبونل کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سنیچر کو شہر میں بند کا زبردست اثر ہونے کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے جہاں انتظامات کئے ہیں وہیں ریاست کے دیگر اضلاع بالخصوص ہبلی، دھارواڑ، نرگند، نول گند، بلگام وغیرہ میں بھی پرتشدد واقعات کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ اس دوران اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو متاپثرہ اضلاع میں مقیم رہنے اور صورتحال کی نگرانی انفرادی طور پر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بند کی وجہ سے تشدد کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر پولیس نے مشتبہ عناصر کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ اس احتجاج کی وجہ سے اگر عوامی جان ومال کو کوئی نقصان پہنچا تو ان علاقوں میں متعین پولیس افسران کو اس نقصان کا ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا۔ وزیر داخلہ کی اس سخت تنبیہ کو دیکھتے ہوئے نظم وضبط کی نگرانی میں کسی طرح کی نرمی برتی نہیں جارہی ہے۔ نول گند اور نرگند میں کل بند کے دوران پیش آئے پرتشدد واقعات کی وجہ سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حالانکہ ان واقعات کے سلسلے میں 125 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس دوران کل کرناٹک بند کے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں کی انجمن کسما نے اپنے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلور رورل ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کل صبح صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...