مادھوری دکشت کا الیکشن لڑنے کا منصوبہ نہیں، ترجمان نے خبروں کو بتایا جھوٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 2:12 AM | ملکی خبریں |

ممبئی:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اداکارہ مادھوری دکشت کے نمائندے نے ان تمام خبروں کو تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر پونے سے لوک سبھا انتخابات لڑ سکتی ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ پونے لوک سبھا سیٹ کے لئے مادھوری کا نام طے ہو گیا ہے لیکن ان کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔مادھوری کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ خبریں جھوٹی اور غیر حقیقی ہیں۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اس سال جون میں اداکارہ سے ممبئی واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ شاہ اس وقت پارٹی کے ’’ رابطہ برائے حمایت‘‘ نامی مہم کے تحت ممبئی پہنچے تھے۔ شاہ نے اس دوران اداکارہ کو نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کیا تھا۔ مہاراشٹر کے ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے جمعرات کو بتایا کہ مادھوری کا نام پونے لوک سبھا سیٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی 2019 کے عام انتخابات میں مادھوری دکشت کو امیدوار بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ پونے لوک سبھا سیٹ ان کے لئے بہتر ہو گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی کئی لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کے نام طے کرنے کے عمل میں ہے اور دکشت کا نام پونے لوک سبھا حلقہ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ان کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔مادھوری نے سال 1984 میں فلم ’’ابودھ ‘‘کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ وہ بالی ووڈ کا ایک اہم حصہ رہی ہیں اور انہوں نے 'تیزاب'، 'رام لکھن، دل، بیٹا، ہم آپ کے ہیں کون ...!اور ’دیوداس‘ جیسی فلموں میں اپنے اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔ انہوں نے شادی کے بعد کچھ وقت تک فلموں سے دوری اختیار کرلی تھی اور سال 2007 میں آجا نچلے کے ساتھ انہوں نے واپسی کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔