لوک سبھا انتخابات: حاجی پور سے رام ولاس پاسوان نہیں لڑیں گے الیکشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا انتخابات کے لئے بہار میں این ڈی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہو گئی ہے۔لیکن ابھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں ہو سکاہے۔ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان نے کہا کہ ہم نے اپنے امیدواروں کو منتخب کر لیا ہے لیکن مہاگٹھ بندھن میں چل رہے اندرونی اختلاف کی وجہ سے ابھی تک صورتحال فائنل نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ایل جے پی نے سمستی پور سے رام چندر پاسوان کو ٹکٹ دیا ہے۔حاجی پور سے پشوپتی کمار پارس کو پارٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جموئی سے چراغ پاسوان خود الیکشن لڑیں گے۔وہیں ویشالی لوک سبھا سیٹ سے ایم ایل سی دنیش سنگھ کی بیوی ویتا سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور نوادہ سیٹ سے سورج بھان سنگھ کی بیوی ویتا دیوی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بتا دیں کہ رام ولاس پاسوان حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاسوان شاید راجیہ سبھا جائیں گے۔چراغ پاسوان جموئی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے تھے، بیوی الیکشن لڑنا نہیں چاہتی ہیں، بھائی پشوپتی بہار حکومت میں وزیر ہے۔اس لیے رام ولاس پاس کی جگہ کون لے گا، اس پر قیاس آرائیوں کا دور چلتا رہا۔آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو وششٹھ نارائن سنگھ نے پریس کانفرنس کر کے سیٹوں کی تقسیم کی معلومات دی تھی۔سیٹوں کی تقسیم کے لحاظ سے دیکھیں تو سیمانچل کی زیادہ تر سیٹوں پر جے ڈی یو الیکشن لڑے گی۔جس میں کشن گنج اور بھاگلپور بھی شامل ہے۔چھ سیٹیں رام ولاس پاسوان کی قومی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کو ملی ہے۔بہار کی کل 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے اس وقت بی جے پی اور جے ڈی یو 17۔17 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔جبکہ چھ سیٹ حلیف پارٹیاں لوک جن شکتی پارٹی کو ملی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔