جموں و کشمیر میں تیسرے دن بھی مسلسل پاکستان کی طرف سے فائرنگ ، چھ اسکول بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 9:24 PM | ملکی خبریں |

سرینگر ،23؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ا ڑی سیکٹر میں آج تیسرے دن بھی ہندوستانی فوجی اہلکاروں اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان رک رک کر فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہاجس سے متاثرہ علاقہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پڑے ۔ فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں بھارت کی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی تازہ اطلاع نہیں ہے ۔ افسر نے کہا ہمارے اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان اری سیکٹر کے لائن آف کنٹرول کے پاس آج صبح چھ بجے تک فائرنگ جاری رہی۔ ہفتہ کو کمل کوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی چوکیوں اور دیہات پر پاکستانی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ اس مبینہ فائرنگ میں دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل اسی سیکٹر میں پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی فوج نے منہ توڑ جواب دینے میں کوئی دریغ نہ کیا ۔دریں اثناء احتیاطاً حکام نے کنٹرول لائن کے قریب چھ اسکولوں میں تعلیم و تدریس کو موقوف رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جن اسکولوں میں تعلیم و تدریس موقوف رکھنے کا حکم دیا گیا ہے وہ تعلیمی ادارے ڈولنجا، مدے ،جبالا ،کمان اور ساکی علاقوں میں واقع ہیں۔ واضح ہو کہ سرحد پر ہندو پاک میں باہمی گولہ باری اور بندوق کی مسابقت کی وجہ سے اکثر علاقوں میں نظم و نسق اور عوامی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔