سرکاری اعزازکے ساتھ قمرالاسلام سپردخاک، ہزاروں غمخواروں نے پرنم آنکھوں سے اپنے محبوب لیڈر کو وداع کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 10:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو/کلبرگی،19/ستمبر(ایس او نیوز)حیدرآباد کرناٹک علاقہ کے ممتاز قائد الحاج قمرالاسلام رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر کے جسد خاکی کو آج بعدنماز عصر کلبرگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ کل بنگلورو کی ایک نجی اسپتال میں مرحوم کا انتقال ہوگیا تھا۔کل شام 6بجے انہیں بنگلورو سے ان کے آبائی شہر کلبرگی لے جایا گیا ۔ذرائع کے مطابق آج صبح تا دوپہر مرحوم کی میت ان کی رہائش گاہ کے عقب میں واقع نوبل اسکول کے میدان میں عوام کے آخری دیدار کیلئے رکھی گئی تھی ۔ الحاج قمرالاسلام کے جلوس جنازہ اور تجہیز وتدفین میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ کلبرگی میں مرحوم کے آبائی قبرستان روضہ قلندر خان قبرستان میں ہزاروں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے علاقہ کے محبوب قائد کو سپرد خاک کیا قمر صاحب کی تجہیز وتدفین میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا ،کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج آرروشن بیگ ، سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نوازؒ ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب ،لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس لیڈر ملیکاارجن کھرگے، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال، ریاستی وزراء تنویر سیٹھ ،یوٹی قادر، ڈاکٹر شرناپرکاش پاٹل، پرینکا کھرگے ، ایشورکھنڈرے، ایچ کے پاٹل، ایم بی پاٹل، رکن اسمبلی رحیم خان، رکن کونسل عبدالجبار، دہلی میں حکومت کرناٹک کے خصوصی نمائندے سلیم احمد، وائی سعید احمد شامل ہیں ۔ مرحوم کی نمازجنازہ اور جلوس جنازہ اورتدفین کے دوران پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔ جلوس جنازہ جن سڑکوں پر سے گزررہاتھا ان سڑکوں کی دونوں جانب عمارتوں پر لوگ کھڑے ہوکر اپنے محبوب لیڈر کے لئے غم وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...