مہنگائی پر جو آواز اٹھائے گا،ذات پات کا حامی اور بدعنوان کہلائے گا:لالو پرساد یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2017, 11:43 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے مہنگائی کے موضوع پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ مہنگائی پر جو اپنی آواز اٹھائے گا وہ ذات پات کا حامی اور بدعنوان کہلائے گا۔مسٹر یادو نے ٹویٹر پر مہنگائی کے سلسلے میں غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔پٹرول80روپے،ٹماٹر 80روپے،پیاز 80روپے ہے لیکن کوئی بحث نہیں ہورہی ۔انہوں نے خبررساں چینلوں پر مہنگائی جیسے اہم موضوع کو چھوڑ کر ٹی آر پی کیلئے دیگر غیر ضروری موضوعات پر بحث کئے جانے کے سلسلے میں میڈیا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ غربی چندا دیتا ہے ،نہ ٹی آر پی ،تو مہنگائی پر بات کون کرے گا۔انہوں نے آگے لکھا کہ مہنگائی پر جو اپنی آواز اٹھائے گا وہ ذات پات کا حامی اور بدعنوان کہلائے گا۔دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں کے بڑے بازاروں میں ان دنوں ٹماٹر کی تھوک قیمت جہاں 50سے 60روپے ہے وہیں خردہ بازار میں اس کی قیمت 80روپے تک پہنچ گئی ہے۔وہیں دوسری طرف گیس سب سڈی والے سلینڈر کی قیمت سات روپے بڑھ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔