کمارسوامی نے اقلیتوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا: جنتادل (ایس)

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) جنتادل (ایس) کے قومی جنرل سکریٹری محمد ظفر اﷲ خان نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کررہی ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ شرپسند عناصر اس قسم کی خبریں اچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ایک پارٹی یا ایک فرقے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ریاست کے عوام کے لئے بلاامتیاز وہ وزیراعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھلے ہی اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) کو مسلمانوں سے متوقع تائید نہ ملی ہو اس کے باوجود بھی وزیر اعلیٰ نے کبھی مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) ایک سیکولر سیاسی جماعت ہے جو تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتی ہے۔

ریاستی کابینہ میں جنتادل (ایس) کی طرف سے کسی مسلمان کو موقع نہ دئے جانے کی شکایت پر انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے مرحلے میں ایک مسلمان کو ضرور موقع دیا جاسکتاہے۔اس موقع پر جنتادل (ایس) کے سینئر نائب صدر سید شفیع اﷲ نے کہاکہ بقر عید کے موقع پر مسلمان جانوروں کی قربانی میں احتیاط سے کام لیں ، کچھ شرپسندوں کی طرف سے جانوروں کوزبردستی پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ان کوششوں پر روک لگانے کے لئے جنتادل (ایس) کی طرف سے زور دیا جائے گا۔اس موقع پر پارٹی لیڈر بی ایم فاروق ، محیط الطاف ، روشن عباس ، وغیرہ موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...