امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے: وزیراعلیٰ کمار سوامی
بنگلورو،24؍مارچ(ایس او نیوز) میں کسی کے پاس جاکر بھیک نہیں مانگوں گا اور کسی کو میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کا موقع نہیں دوں گا،یہ بات وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ منڈیااور ٹمکور پارلیمانی حلقوں میں جنتادل امیدواروں کے لئے وہ کانگریس لیڈروں سے حمایت نہیں طلب کریں گے۔ ایک اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ منڈیا میں ہماری پارٹی کے بھی کارکن ہیں، ہمیں بھی طاقت حاصل ہے۔ ہم اپنا کام کریں گے، کانگریس والے اپناکام کریں۔ٹمکور پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان مدوہنومے گوڈا کے باغی امیدوار کے طورپر انتخابی میدان میں اترنے کی خبروں کے بارے میں بتایا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد ہوا اور ہمارے حصے میں8سیٹیں آئی ہیں، ہم تمام8سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔