مودی حکومت کے انسداد گؤ کشی قانون کو کمار سوامی نے قرار دیا خوش آئند: گائیوں کی دیکھ بھال کیلئے مراکز قائم کرنے کا بھی مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے کل ملک بھر میں لاگو کئے گئے انسداد گؤ کشی قانون کا سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل(ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے خیر مقدم کیااور کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ اس قانون کو نافذ کرنے کے ساتھ ملک بھر میں گائیوں کی دیکھ بھال کیلئے مراکز قائم کرے۔

بیجاپور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو قانون لاگو کیاگیا ہے اس کی وجہ سے جس طبقے کو نقصان ہوگا اس کی باز آباد کاری کی فکر بھی مرکزی حکومت کو کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ گائے کی پرورش میں جو طبقہ لگا ہوا ہے ان کی مدد کیلئے مرکزی حکومت کو گؤ پرورش مراکز قائم کرنے ہوں گے۔

بلگام میں وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کی طرف سے اس بیان پر کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث منتخب نمائندوں کو نااہل قرار دینے کیلئے قانون وضع کیا جائے گا،خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے جلد از جلد یہ قانون لاگو کیا جانا چاہئے ۔ بلگاوی میں کرناٹک مخالف مہاراشٹرا یکی کرن سمیتی کی طرف سے روشن بیگ کے اس بیان پر پرتشدد ردعمل اور کرناٹک کی بسوں پر جئے مہاراشٹرا کے نعرے لکھے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ایم ای ایس اور شیوسینا کی شرارتوں کو روکنے میں ریاستی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے درمیان سرحدی تنازعہ کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ نمٹانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...