بھائی کو پسندیدہ وزارت دلانے میں مصروف کمار سوامی، کانگریس - جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی ناراض

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2018, 10:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور و،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی کیلئے کانگریس کے مقابلہ اپنے بڑے بھائی ایچ ڈی ریوننا کو سنبھالنا مشکل ہے ۔ ریوننا سیاست میں کمار سوامی سے سینئر ہیں اور اپنے والد ایچ ڈی دیو گوڑا کے پسندیدہ بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی اور پاور کے قلمدانوں کیلئے گوڑا نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو منالیا ہے ۔ اس کیلئے کانگریس لیڈر تیار نہیں تھے ، یہاں تک کہ جے ڈی ایس کے ’کرائسس منیجر ‘ڈی کے شیو کمار بھی اس کے خلاف تھے ۔ وزیر اعلی کے نزدیکی ذرائع کے مطابق خود کمار سوامی بھی والد کے اس فیصلہ سے ناخوش تھے۔

خیال رہے کہ پی ڈبلیو ڈی اور پاور ، ریوننا کی پسندیدہ وزارتیں ہیں ۔ انہوں نے 2004 سے 2006 کے درمیان کانگریس - جے ڈی ایس حکومت میں بھی یہی وزارتیں سنبھالیں تھیں۔ یہی نہیں 2006 سے 2007 تک بی جے پی اتحاد والی حکومت میں بھی وہ ان محکموں کے وزیر تھے۔

اس مرتبہ ریوننا نے اپنے والد سے ان وزارتوں کا مطالبہ کیا ۔ دیوگوڑے نے حسن ضلع کے ہولیناراسی پور سے پانچ مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے ریوننا کی خواہش اس مرتبہ بھی پوری کردی ہے ۔ بتادیں کہ 1962 سے 1989 تک دیو گوڑا بھی اسی سیٹ سے چھ مرتبہ کامیاب ہوئے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ اتحاد کی اہم پارٹی کانگریس کے لیڈران راہل گاندھی کے ذریعہ دونوں بڑی وزارتیں جے ڈی ایس کو سونپنے سے ناراض ہیں ۔ سدا رمیا حکومت میں پاور محکمہ سنبھال چکے شیو کمار بھی کانگریس - جے ڈی ایس کے اس فیصلہ سے ناراض ہیں۔ نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ریوننا بڑے لیڈر ہیں ، میں ان پر تبصرہ نہیں کروں گا ، اس پارٹی نے مجھے چوکیدار کی نوکری دی ہے ، میں اس سے خوش ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...