کمار سوامی اور دیوے گوڈا خاندان پر انکم ٹیکس محکمہ میں شکایت، امریکہ، دہلی اور دیگر مقامات پر 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا الزام

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 2:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) محکمہئ انکم ٹیکس نے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور ان کے افرادخانہ کے خلاف غیر قانونی طور پر اثاثے یکجا کرنے اور بیرون ممالک کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات میں ایف آئی آر درج کیاہے، اور اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایسے مرحلے میں جبکہ ریاستی اسمبلی انتخابات سرپر ہیں، کمار سوامی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اس طرح کی شکایت سے جنتادل (ایس) کارکن کی صفوں میں انتشار پیدا ہوگیا ہے۔ کمار سوامی اور دیوے گوڈا خاندان پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے 20ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کی غیر قانونی کمائی حاصل کی ہے، اور اسے مختلف ممالک میں بطور سرمایہ لگایا ہے۔ ایک کانگریس کارکن ایس وینکٹیش گوڈا نے یہ شکایت محکمہئ انکم ٹیکس میں کرائی اور کہاکہ دیوے گوڈا خاندان نے اپنا زیادہ تر سرمایہ امریکہ اور دیگر آس پاس کے ممالک میں لگایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی جنتکل غیر قانونی کانکنی کے الزامات میں کمار سوامی کو لوک آیوکتہ کی خصو صی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر ہونا پڑاتھا، ابھی اس سے وہ سنبھل ہی نہیں پائے تھے کہ انکم ٹیکس کامعاملہ ان پر لاد دیا گیاہے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کمار سوامی اور ان کے خاندان والوں نے رئیل ایسٹیٹ، فلم سازی، ایکسپورٹ، پارچہ جات، بین الاقوامی فنڈز ٹرانسفر اوردیگر شعبوں میں سرمایہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں چند دستاویزات بھی محکمہ کو پیش کئے گئے ہیں۔ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ دیوے گوڈا خاندان نے مسلسل کرناٹک کو لوٹا ہے، بنگلور میں جنتادل (ایس) کارکنوں کے نام پر غیر قانونی فنڈز وصول کئے گئے ہیں، آج جبکہ ریاست میں کانگریس برسر اقتدار ہے، اس کے باوجود بھی جنتادل (ایس) چند افسران سے رقم وصول کرتی ہے۔ زیادہ تر رقم دیوے گوڈا کے بڑے فرزند ایچ ڈی بالکرشنا کی بیوی کویتا کے نام پر بازاروں میں لگائی گئی ہے۔ امریکہ اور شمالی ہند میں دیوے گوڈا خاندان کی سرمایہ کاری کویتا کے نام پر ہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...