کاویری کا پانی تالابوں میں بہانے کا مطالبہ،ہنسور سے بنگلور تک پدیاترا کرنے کمار سوامی کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th July 2017, 1:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25/ جولائی(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر کرشنا راجہ ساگر ڈیم سے کاویری کا پانی اگر تالابوں میں بہایا نہیں گیاتو وہ ہنسور سے بنگلور تک احتجاجی پدیاترا کریں گے۔ آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے دو دن سے کرشنا راجہ ساگر ڈیم سے پانی نالوں میں بہانے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی سارا مہیش کی قیادت میں دن رات کا احتجاج جاری ہے، لیکن ریاستی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، عوام کیلئے پینے کا پانی نہیں ہے تو مویشی چارہ کی قلت سے مررہے ہیں۔ ان لوگوں کی پیاس بجھانے کیلئے پانی کا تقاضہ کیا جارہاہے۔ کمار سوامی نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر اگر کرشنا راجہ ساگر ڈیم سے نالوں میں پانی بہایا نہیں گیاتو وہ ہنسور سے بنگلور تک پدیاترا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیم کا پورا پانی حکومت دیگر مقاصد کیلئے رکھنا چاہتی ہے تو رکھ لے، پینے کیلئے جتنا پانی درکار ہے اتنا ہی مانگا جارہا ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سدرامیا نے یہ سیاسی فیصلہ لیاہے، ان قرضہ جات کی معافی سے صرف چند کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ قرضہ جات کی معافی کیلئے بھی افسران نے غیر ضروری شرائط لاگو کی ہیں، جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...