کسانوں نے بقایا جات وصول کرنے کیلئے ٹرین ضبط کرلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) کسانوں کو زمین کے عوض معاوضہ ادا نہ کئے جانے پر آج عدالت کے حکم کے مطابق ہری ہر ریلوے اسٹیشن پر آنے والے دھارواڑ میسور انٹر سٹی ٹرین کو کسانوں نے عدالت کے افسران کے ساتھ ضبط کرلیا۔ بعد میں معاوضہ کی ادائیگی کے سلسلے میں ریلوے حکام کی طرف سے دستخطی بانڈ دئے جانے پر ریل کو آگے بڑھنے دیا گیا۔ ہری ہر ۔کوٹور ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے ہری ہر تعلقہ کے کسانوں نے اپنی زمین ریلویز کو دی تھی ، لیکن اب تک محکمۂ ریلویز نے ان کسانوں کو معاوضہ ادا نہیں کیاتھا۔ ریلوے حکام کے اس رویہ سے نالاں کسانوں نے یہاں کے چیف سیول میجسٹریٹ سے رجوع کیا۔ معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے یہ حکم صادر کیا کہ فوری طور پر معاوضہ کی رقم ادا کردی جائے، اس کے باوجود بھی ریلویز نے رقم کی ادائیگی میں لاپرواہی برقرار رکھی ، دوبارہ جب کسانوں نے رقم ادا نہ کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تو جج نے ریل کو ضبط کرلینے کی ہدایت دی۔آج صبح عدالت کے حکام کسانوں کے ساتھ ہری ہر ریلوے اسٹیشن پہنچے اور یہاں سے جانے والے میسور دھارواڑ انٹرسٹی ریل گاڑی کو ضبط کرلیا۔ فوری طور پر متحرک ریلوے حکام نے عدالت کو یہ تحریری بانڈ پیش کیا کہ ایک ہفتے کے اندر وہ کسانوں کو واجب الادا رقم دے دیں گے ۔ اس کے بعد عدالت کے حکام نے انٹرسٹی ٹرین کو آگے بڑھنے دیا۔آج صبح 9 بجے کے آس پاس ضبط کی گئی اس ٹرین کو گیارہ بجے کے بعد جانے دیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...