ریاستی عوام کو وزیراعلیٰ سدارامیا کا نئے سال کا تحفہ جنوری2018سے49/نئے تعلقہ جات قائم ہوں گے،اُدپی ضلع کے 4تعلقہ بھی شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th September 2017, 2:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13/ستمبر (ایس اؤنیوز)وزیراعلیٰ کے سدارامیا ریاستی عوام کو نئے سال کاتحفہ دیناچاہتے ہیں، جنوری2018سے ریاست میں49نئے تعلقہ جات کا جنم ہونے والا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں ایک حکمنامہ جاری کردیاہے۔ ان میں بنگلور وشہری ضلع کا یلہنکا بھی شامل ہے ، جس نئے تعلقہ کا درجہ ملے گا۔ حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ محکمہ محصول اس سلسلہ میں محکمہ مالیات سے رابطہ کرے گا تاکہ نئے تعلقہ جات کے لئے مطلوبہ دفاتر قائم کرنے میں آسانی ہوسکے۔ یاد رہے ریاستی کابینہ نے گزشتہ ماہ نئے تعلقات شروع کرنے کے لئے منظوری دی تھی۔ ریاست بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی تھی کہ اپنی اپنی حدودمیں آنے والے نئے تعلقہ جات کی سرحدیں طئے کریں۔ ان نئے تعلقہ دفاترقائم کرنے کا کام جنوری2018سے شروع ہوگا۔ ان مقامات پر تمام محکموں کے تعلقہ دفاترمرحلہ وار قائم کئے جائیں گے۔49؍نئے تعلقہ جات کی تفصیل ضلع وار اس طرح ہے۔ باگل کوٹ ضلع میں3؍نئے تعلقہ جات قائم ہوں گے جو گلید گڈا،ربکوی اور الکل ہیں۔ بلگاوی ضلع میں نپانی اور کاگے واڑہ کی تشکیل ہوگی۔چامراج نگر اور داونگیرے سے بالترتیب ہونور اور نیامتی تعلقہ جات کاجنم ہوگا۔ بیدر ضلع میں چٹکوپا،ہلسور اور کملانگر کو تعلقہ کا درجہ دیاجائے گا۔بلاری ضلع سے کوراگوڈو، کوٹوراور کمپلی نئے تعلقہ جات ہوں گے۔ دھارواڑ کے انگیری، الناور اور ہبلی سٹی کو تعلقہ کی حیثیت ہوگی۔ گدگ: گجیندر گڑھ اور لکشمیشور،کلبرگی میں4نئے تعلقہ جات بنیں گے جو کلگی، کملاپور، یدراوی اور شاہ آباد ہیں۔ یادگیر میں ہناسگی، واڈاگیرا اور گرمٹکل کو یہ موقع ملے گا۔ کوپل ضلع، ککنور، کنکاگری اور کرنگی، کولار۔ کے جی ایف، رائچور : مسکی اور سروارا،اڈپی: برہماور،کاوپ،بایندور اور ہیبری، جنوبی کنڑا، موڑ بدر اور کڈابہ، بنگلور شہری ضلع، یلہنکا، وجئے پور، بابلیشور، نداگنڈی، ٹمکوٹا، دیوراپرگی، تالیکوٹ،چڈاچنااور کولہار،ہاویری ضلع: رلی ہلی، میسور ضلع، سرگور، چک مگلور، اجم پور اور شمالی کنڑا،ڈانڈیلی

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...