محکمۂ اعلیٰ تعلیمات میں 5000 اسامیوں کی بھرتی عنقریب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 12:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا ہے کہ ریاست بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پرنسپل اور لکچرارس سمیت پانچ ہزار اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔

اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈگری کالجوں کے 395 پرنسپلس ، 3800 لکچراروں کی اسامیوں کو عنقریب پر کرنے کے لئے محکمۂ مالیات سے بات چیت جاری ہے۔ محکمۂ مالیات کی منظوری کے بعد اگلے چھ ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زائد تقررات پورے کرلئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈگری کالجوں میں بی اے کورس کے لئے طلبا کے داخلوں کے اوسط میں غیر معمولی کمی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے طے کیا ہے کہ ہنر پر مبنی نئے موضوعات کو کورس کا حصہ بنایا جائے یا پھر کالجوں میں ڈگریوں کے ایسے ہی ڈسپلن شروع کئے جائیں جو ہنر پر مبنی ہوں۔اگلے تعلیمی سال سے ایسے نئے کورسوں کی شروعات کی جائے گی، جس کی تکمیل کے بعد طالب علم کو روزگار کے لئے دھکے کھانے کی نوبت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ شعبۂ اعلیٰ تعلیم میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ڈگری کالجوں کے انتظامیہ کے ساتھ وہ میٹنگوں کا مسلسل اہتمام کرناچاہتے ہیں ، اس کی پہلی کڑی کے طور پر یکم تا 3؍ اگست وہ سرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں سے مسلسل میٹنگوں کا اہتمام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے وابستہ طلبا کو لیاپ ٹاپ کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے۔عام زمرے سے وابستہ طلبا کو لیاپ ٹاپ دینے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے 102 ڈگری کالج کرایوں کی عمارتوں میں چل رہے ہیں اور یہاں پر تدریسی عملے کی بھی کمی ہے، تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے 10500 مہمان لکچرارس کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...