بنگلوروشہر میں گندگی کی نکاسی کے لئے علیحدہ کارپوریشن کے قیام کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th November 2018, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیو ز) شہر بنگلور میں گندگی کی نکاسی کا مسئلہ دن بہ دن بے قابو ہوجاتا رہاہے۔ جابجا گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بنگلور کی شہرت داغدار ہورہی ہے۔ اس مسئلے کو کل وقتی طور پر سلجھانے اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستی حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کے لئے ا یک مخصوص کارپوریشن قائم کیا جائے۔ یہ کارپوریشن برہت بنگلور مہانگرپالیکے کے ماتحت کام کرے گی۔ شہر بنگلور میں گندگی کی نکاسی کے متعلق ہر دن ایک نیا مسئلہ اٹھ کھڑا ہورہا ہے ، ایک مسئلہ سلجھاہی نہیں کہ دوسرے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ شہر سے گندگی کی مسلسل نکاسی حکومت کے لئے ایک پریشان کن مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ کبھی کنڑاکٹروں کی طرف سے مسئلہ کھڑا ہوتا ہے تو کبھی خاکروبوں کی پریشانی، کہیں گندگی ٹھکانے لگانے میں دشواری تو کہیں احتجاج کا مسئلہ ، ان تمام مسائل کو سلجھانے اور گندگی کی نکاسی کی نگرانی کے ساتھ اس کی پروسیسنگ یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے الگ الگ طریقوں پر غور وخوض کیا جارہاہے۔

گندگی کی نکاسی کے لئے ٹنڈر منظور کرنے حکومت کی طرف سے جو نئے شرائط وضع کئے گئے ہیں انہیں انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے کوئی کنٹراکٹر ٹنڈر کے لئے آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ گندگی کی نکاسی سے جڑی ہر گاڑی میں جی پی ایس لگانا لازمی ہے، یہ ضابطہ کنٹراکٹروں کو منظور نہیں۔ دوسری طرف کنٹراکٹروں سے کہا گیا ہے کہ ہر بار ٹنڈر کی منظوری کے بعد انہیں گندگی کی نکاسی کے لئے پرانی گاڑیوں کا استعمال نہیں کرنا ہوگا اور ہر سال نئی گاڑیاں خریدنی ہوں گی۔ یا کم از کم ٹنڈر کی مدت پوری ہونے کے بعد تجدید کے لئے نئی گاڑیوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، ان شرائط کے علاوہ خاکروبوں پر وقت کی پابندی لگاتے ہوئے انہیں متعلقہ وارڈ یا ڈویژن کے دفتر میں بائیو میٹرک حاضری لگانا لازمی قرار دیاگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنٹراکٹر اس معاملے میں حکومت کے موقف سے اتفاق نہیں رکھتے اور بیشتر نے گندگی کے نکاسی کے ٹنڈر کے عمل سے خود کو دور ہی رکھا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کے لئے استعمال میں آنے والی تقریباً 60 فیصد گاڑیاں بی بی ایم پی کی ہیں تو پھر سینکڑوں گاڑیوں کے عوض بی بی ایم پی کنٹراکٹروں کو افزود کرایہ کیونکر ادا کرے۔ بی بی ایم پی افسروں کا کہنا ہے کہ گندگی کی نکاسی کے لئے اگر رکی ہوئی بی بی ایم پی کی گاڑیوں کو ہی استعمال میں لایا جائے تو اس سے بی بی ایم پی کو بھی کافی حد تک مالی بچت ہوسکتی ہے۔ ان تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ گندگی کی نکاسی کے لئے بی بی ایم پی کے تحت ایک الگ کارپوریشن قائم کیا جائے، اس کے تمام پہلوؤں کا نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے ترقیات بنگلور ڈاکٹر جی پرمیشور نے اعلیٰ افسروں کے ساتھ جائزہ لیا ہے، اور اس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیاگیا ہے کہ گندگی کی نکاسی کے لئے بی بی ایم پی کے تحت ایک الگ کارپوریشن کا قیام ہی بہت سارے مسائل کا حل ہے۔ دوسری طرف ان خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومت کے بہت سارے کارپوریشن منافع نہ ہونے کے سبب بہت خراب حالت میں ہیں۔ اسی لئے بی بی ایم پی کے تحت گندگی کی نکاسی کے لئے قائم کیاجانے والا کارپوریشن کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ بھی بیمار صنعتوں کا حصہ بن جائے۔ اسی لئے اس کارپوریشن کے سرمایہ اور دیگر تمام امور پر مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہوئے حکومت نے کارپوریشن قائم کرنے کے لئے سنجیدہ قدم اٹھائے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...