لوک آیوکتہ دفتر میں داخلہ کیلئے پاس لازمی دفتر کے صدر دروازے پر میٹل ڈکٹیٹر نصب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2018, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍ جولائی (ایس او  نیوز) لو ک آیوکتہ ادارے کو مزید سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ لوک آیوکتہ میں عوام کاداخلہ سخت کردیا گیا ہے ۔ بغیر پاس کے کوئی بھی شخص لوک آیوکتہ کے دفتر میں داخل نہیں ہوسکتا ۔

لوک آیوکتہ جسٹس پی وشواناتھ شٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لوک آیوکتہ ادارے کو مرحلہ وار سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ سب سے پہلے عوام بغیر کسی دشواری کے لوک آیوکتہ دفتر پہنچ کے شکایات پیش کرسکتے تھے لیکن اس واقعہ کے بعد دفتر کے صدر دروازے پرمیٹل ڈکٹیٹرس نصب کئے گئے ہیں ۔ دفتر آنے والے ہر شخص کی جانچ کرنے کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ پورے دفتر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ پہلی منزل میں واقع لوک آیوکتہ دفتر کے دورازے پر بھی میٹل ڈکٹیٹر نصب کردیئے گئے ہیں ۔ اب تک لوک آیوکتہ دفتر پہنچنے والوں کے نام ، پتے ، موبائل نمبر ، کس سے ملنا ہے اور ملنے کا مقصد یہ تمام تفصیل ایک کتاب میں درج کرنے کے بعد متعلقہ شخص کے دستخط لئے جاتے تھے اس کے بعد انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت دے جاتی تھی ۔ اب پاس تقسیم کرنے کا انتظام کیاگیا ہے ۔ افسران سے ملاقات کرنے کے بعد واپس لوٹتے ہوئے اس پاس کو واپس کرنا ہوگا ۔ اس پاس کو صحافیوں کے لئے لازمی کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مارچ میں ٹمکور کے کنٹراکٹر تیج راج نے تین بار جسٹس شٹی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا ۔ کئی دنوں تک آرام کرنے کے بعد لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شٹی دوبارہ دفتر لوٹ آئے ہیں ۔ اس طرح کا واقعہ دوبارہ درپیش نہ ہونے کیلئے لوک آیوکتہ میں عوام کا داخلہ سخت کردیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...