کسان لیڈر پٹنیا چل بسے۔21؍فروری کو آخری رسومات بشمول وزیراعلیٰ کئی قائدین نے آخری دیدار کیا۔ کسان برادری کا ناقابل تلافی نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2018, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍فروری(ایس او نیوز) کبڈی کا کھیل دیکھنے کے دوران دل پر شدید دورہ پڑنے سے کل فوت ہوجانے والے کسان لیڈر و رکن اسمبلی کے ایس پٹنیا کی آخری رسومات چہارشنبہ 21فروری کو ان کے آبائی گاؤں کیتناہلی میں ادا کی جائیں گی۔ دریں اثناء میسور کے دورہ پر جانے سے قبل وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج صبح پانڈوا پورہ تعلقہ کیتناہلی جا کر پٹنیا کا آخری دیدار کیا۔ان کے بیٹے درشن اور ان کی بیوی کے علاوہ اہل خانہ کے دیگر افراد کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر سدارامیا نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی کا بہت بڑا حصہ کسانوں کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے میں صرف کردیا۔انہوں نے بتایاکہ پٹنیا کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، رکن پارلیمان دھرونا رائنا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود رہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا کے بشمول سابق وزیر امبریش اور اہم شخصیات نے بھی پٹنیا کا آخری دیدار کیا۔ پٹنیا کی جائے پیدائش کیتناہلی میں ہزاروں لوگوں نے مرحوم کا آخری دیدار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آج ریاستی لجس لیٹرس کے دونوں ایوانوں میں کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کسان لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آج صبح جب اسمبلی کی کارروائی کاآغاز ہوا تو اسپیکر کے بی کولیواڑ نے تعزیتی قرار داد اسمبلی میں پیش کی۔اس کی تائید کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے قانون و امور پارلیمان ٹی بی جئے چندرا نے مرحوم کو کسانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سے زیادہ کسانوں کے مفاد کی فکر تھی۔ مرحوم کو ایوان میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اپوزیشن بی جے پی لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ کسانوں کے معاملات میں پٹنیا کبھی بھی ایوان یا ایوان سے باہر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔ ریاستی قانون ساز کونسل میں چیرمین شنکر مورتی نے تعزیتی قرار داد پیش کی۔ کونسل کے بعد ایم آر سیتا رام اور اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے باری باری سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں سے متعلق پٹنیاکی ہمدردی اور فکر سے متعلق کوئی سوال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔پٹنیاکے دیہانت پر تعزیتی پیغامات روانہ کرنے والوں میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، بی جے پی کے ریاستی صدر ایڈی یورپا، جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی، بی جے پی لیڈر وی سومنا،بی این بچے گوڈاشامل ہیں ۔پٹنیاکے دیہانت پر تعزیت ادا کرنے والے تقریباً تمام عمائدین و قائدین نے بتایا کہ پٹنیا کے انتقال سے کسان برادری کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...