انسانی حقوق کے فرضی اداروں پر پولیس کارروائی کرے : جسٹس دتو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2018, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔4؍اگست(ایس او نیوز) قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا لوگو اور اس کا نیم پلیٹ غلط استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف شکایات کے پیش نظر قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس ایچ ایل دتو نے آج شہر کی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے جو انسانی حقوق کمیشن کے لوگو اور نیم پلیٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں۔

شہر میں منعقدہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی عوامی سماعت کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وظیفہ یاب چیف جسٹس ، جسٹس ایچ ایل دتو نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر کئی ایسی تنظیمیں وجود میں آگئی ہیں جو صرف برائے نام ہیں اور انسانی حقوق کارکن ہونے کا غلط فائدہ اٹھاکر اپنا سیاسی الو سیدھا کررہی ہیں، ان تنظیموں کے نام نہاد عہدیداروں کی کاروں پر انسانی حقوق کمیشن کا لوگو اور نمبر پلیٹ وغیرہ استعمال کیا جارہاہے، اس سلسلے میں کمیشن کو تحریری شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر کمیشن نے شہر کی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ان تمام کی نشاندہی کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ایسی تنظیمیں قائم کرنے والے افراد کے خلاف عوام کو بھی سوال اٹھانا چاہئے، قومی انسانی حقوق کے لئے صرف دو ہی ادارے کام کررہے ہیں، ایک قومی انسانی حقوق کمیشن اور صوبائی سطح پر ریاستی انسانی حقوق کمیشن ، اس کے علاوہ اگر کوئی ادارہ رضاکارنہ طور پر کام کررہا ہے تو اسے کمیشن سے تال میل کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

حکومت کی طرف سے شہریوں کو آلودہ پانی فراہم کرنے کی شکایت کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے جسٹس دتو نے کہاکہ ملک کی ہر حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو پاک وصاف پینے کاپانی مہیا کرائے۔اس ذمہ داری میں ناکام حکومت اگر عوام کو آلودہ پانی پینے کے لئے فراہم کررہی ہے تو وہ انسانی حقوق کی پامالی سمجھی جائے گی، اس سلسلے میں کمیشن سے شکایت کی ضرورت نہیں بلکہ کمیشن از خود کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی کے سی ویالی سے کولار کو آلودہ پانی کی فراہمی کے متعلق کمیشن کو شکایت موصول ہوئی ہے، اسی لئے کمیشن نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی حال میں کے سی ویالی کاپانی کولار کی طرف بہایا نہ جائے۔

جسٹس دتو نے بتایاکہ گزشتہ دو دنوں سے کمیشن نے ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور عوامی شکایات بھی سنیں۔ بیشتر شکایات کو کمیشن نے بروقت نپٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کمیشن کا یہ منشا ہے کہ حقوق کی پامالی کاشکار لوگوں کو ان گھر وں تک پہنچ کر انصاف دلایا جائے۔ کرناٹک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 185معاملے کمیشن کے علم میں آئے ہیں۔عوامی عدالت کے پہلے ہی دن ان میں سے 106معاملوں کو نپٹالیا گیا ہے۔ ایک معاملے میں متاثر کو پانچ لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ،جبکہ باقی معاملوں میں حکومت کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ جسٹس دتو نے بتایاکہ کرناٹک میں انسانی حقوق کے تحفظ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ پولیس کی طرف سے بھی اس سلسلے میں ملنے والی شکایات پر کارروائی کافی تیزی سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو دن قبل شہر میں دلتوں پر مظالم کے ایک معاملے سے جڑی شکایت درج کرنے سے پولیس کے انکار کا معاملہ کمیشن کے علم میں آیا ہے۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ شکایت درج کرتے ہوئے مناسب کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر انسانی حقوق کمیشن کے ممبران جسٹس مرگیشن ، جوتیکا کھیرا اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...