ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے کنگیری میں فلاٹس کی عمارتیں تیار،مناسب قیمتوں پر انہیں عوام میں فروخت کیاجائے گا: کرشنپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 11:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے کہاکہ کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے کنگیری سوریہ نگر، اور بنڈے مٹھ علاقوں میں جدید ترین مکانات کی تعمیر کی جا ئے گی اور انہیں سبسیڈی قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا۔ آج کنگیری سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کرشنپا نے کہاکہ وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت سبسیڈی شرحوں پر ان مکانات کی تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیاد پر حکومت درج فہرست طبقات سے وابستہ مستحقین کو مکانات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مکانات کے حصول کیلئے فوری طور پر ایک لاکھ روپیوں کی ادائیگی کے بعد انہیں الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا جائے گا۔ جس پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایچ ڈی ایف سی ، آئی سی آئی سی بینک سمیت آٹھ بینکوں کی طرف سے قرضہ جات دئے جائیں گے، ان قرضہ جات پر کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے شورٹی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے معیاری مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں اور ان میں قیام کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے پندرہ سو مکانات کی تعمیر کی جاچکی ہے، ہزار مکانات بغیر سبسیڈی کے فروخت کئے جائیں گے اور30 فیصد مکانات سبسیڈی قیمتوں پر درج فہرست طبقات کو دئے جائیں گے۔اس موقع پر کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کے چیرمین مالکیا گتے دار نے بتایاکہ مکینوں کی مانگ پر ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے بروقت مکانات کی فراہمی بھی کی جارہی ہے۔ ان مکانات میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بی ڈبلیو ایس ایس بی کو چار کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ ہاؤزنگ بورڈ کے تمام پراجکٹوں میں تعمیر ہونے والے ہر فلاٹ میں معیاری بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی مربع فیٹ مکان کی قیمت 3650 روپے ہے۔ اس میں دو فیصد رعایت کے ساتھ اب یہ مکانات 3300روپے مربع فیٹ میں فروخت کئے جائیں گے۔اس موقع پر ہاؤزنگ کمشنر اے بی ابراہیم ، رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر، کارپوریٹر شاردا منی راجو وغیرہ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...