حج 2018کے فارموں کا اجراء،فارم پرکرنے سے پہلے عازمین کو شرائط کا بغور مطالعہ کرنے کی نصیحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2017, 10:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سفر حج 2018 ، کیلئے درخواست فارموں کاآج رچمنڈ روڈ پر واقع ریاستی حج کمیٹی کے دفترمیں اجراء عمل میں آیا ۔ ساتھ ہی حج کیلئے درخواست فارموں کے داخلے کا سلسلہ بھی باضابطہ شروع کردیا گیا ۔اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان ، حج کیمپ کے چیف والنٹیر رومان بیگ ، مولانا محمد لطف اﷲ مظہر رشادی خطیب وامام مسجد قادریہ ،حج کمیٹی کے اراکین جے سید ثناء اﷲ ،ایم ایس ارشد اور سید مظہر گلبرگہ کے علاوہ ریاستی حج کمیٹی کے نوڈل آفیسر سید اعجازاحمد موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رومان بیگ نے حج درخواست فارم داخل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ قرعہ کے ذریعہ جن خوش نصیبوں کا انتخاب ہوگا انہیں اس بار سعادت حج نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کا نام قرعہ میں نہ آئے وہ مایوس نہ ہوں، بلکہ اﷲ کی ذات سے قوی امید رکھیں کہ انہیں بھی اﷲ اپنے گھر کی حاضری ضرور میسر کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حج کیمپ میں ایک رضاکار کی مانند وہ شروع سے ہی اپنے والد وزیر حج جناب روشن بیگ کے ساتھ خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ حج بھون میں امسال عازمین حج کی روانگی اور واپسی کیلئے انتظامات کے جو تجربات ہوئے ہیں ان کی بنیاد پر آئندہ برسوں میں انہیں اور بھی سدھارنے کیلئے پوری کوشش کی جائے گی ۔اس میں رضاکاروں اور عازمین حج کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ مولانا محمد لطف اﷲ مظہر رشادی نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ مرکزی حج کمیٹی نے اس بار چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین حج کو بغیر قرعہ کے منتخب کرنے کا نظام ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کو ختم کرنے سے ایک سہولت یہ ہوگی کہ قرعہ میں اور زیادہ عازمین کے انتخاب کی گنجائش رہے گی۔ انہوں نے نصیحت کی کہ حج درخواست جمع کرنے کے بعد مسلسل نمازوں کی پابندی کریں اور صلوٰۃ الحاجت کا اہتمام کرکے اﷲ سے دعا کریں کہ انہیں حج کی سعادت نصیب ہو ۔ 

ریزرو زمرہ بحال کرنے کی کوشش جاری:حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے تمام ریاستوں کے حج کمیٹی چیرمینوں اور ایگزی کیٹیو آفیسروں کی کانفرنس منعقد کی گئی تھی، جس میں کرناٹک کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی حج کمیٹی چیرمین اور وزیر حج جناب روشن بیگ نے پرزور مطالبہ کیا کہ 70 سال سے زائد کی عمر کے عازمین اور چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین کیلئے ریزرو کوٹہ برقرار رکھا جائے ۔ مرکزی حج کمیٹی نے 70 سال سے زیادہ کی عمر کے عازمین کیلئے بغیر قرعہ کے انتخاب کی گنجائش رکھی ہے، لیکن چوتھی مرتبہ درخواست دینے والوں کیلئے فی الوقت بغیر قرعہ کے انتخاب کی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔ جناب روشن بیگ کی طرف سے اب بھی یہ کوشش جاری ہے کہ چوتھی مرتبہ درخواست دینے والوں کیلئے کم ازکم رواں سال اور آئندہ سال تک ہی سہی بغیر قرعہ کے انتخاب کی گنجائش رکھی جائے۔ انہوں نے عازمین سے گذارش کی کہ اس کوشش کی کامیابی کیلئے دعا کریں۔

قربانی کے کوپن کا مسئلہ:اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے حج کمیٹی کے نوڈل آفیسر سید اعجاز احمد نے حج درخواست فارمس بھرتی کرنے والوں سے گذارش کی کہ درخواست فارم پر کرنے سے پہلے تمام شرائط کابغور مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ حج کمیٹی کی طرف سے جانے والے عازمین اگر درخواست جمع کرتے وقت قربانی کا کوپن حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کریں گے تو انہیں مقررہ رقم کی ادائیگی پر کوپن دے دیا جائے گا۔اس کوپن کے حصول کو اختیاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ قربانی کا کوپن حاصل کرنے والے حجاج کو یوم عرفہ کے بعد قربانی کی تکمیل کے متعلق اطلاع دینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ انہیں اپنے قیاس کی بنیاد پر قربانی کی ادائیگی اور احرام کی پابندی ختم کرنی ہوگی۔ قربانی ادا ہونے کی کوئی اطلاع دینے کا نظام حج کمیٹی کی طرف سے نہیں کیا گیا ہے اس کے باوجود بھی اگر عازمین قربانی کے کوپن حاصل کرنا چاہیں تو ان کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک مسلک امام ابو حنیفہ کا تعلق ہے حج کی قربانی کے متعلق اطلاع ملنے کے بعد ہی یا پھر بذات خود قربانی کرنے پر حج کے احرام کی پابندی حلق کروانے کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ دیگر مسلکوں سے وابستہ احباب اپنے اپنے مکتب فکر کے مطابق عمل کریں۔اس موقع پر مختصر نشست کاآغاز مولانا مقصود عالم رشادی نائب امام جامع مسجد بنگلور سٹی کی قرأت سے ہوا۔ آخر میں مولانا محمد لطف اﷲ مظہر رشادی نے دعا کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...