کورگ ضلع کے متاثرین کی باز آباد کاری جلد،42ہزار مکانات کی تعمیر کرنے یوٹی قادر کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 11:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) ریاسیت وزیر ہاؤزنگ یوٹی قادر نے کہا ہے کہ کورگ ضلع میں تباہ کن بارش اور سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اور بے گھر ہوچکے ہیں ان کی باز آباد کاری کے لئے 42 ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر ان کے لئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

آج وکاس سودھا میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 24ایکڑ زمین کی سروے نمبر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بقیہ 18 ایکڑ زمین کا سروے کیا جارہاہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ریاستی حکومت تباہ حال کورگ ضلع کی از سر نو تعمیر کے لئے مستعد ہے، ضلع میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے جملہ 758 خاندان پوری طرح بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان کو رہائش کے لئے حکومت کی طرف سے ماڈل مکانات تعمیر کروا کر مہیا کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ ہر خاندان کو ایک ہی ماڈل کا مکان تعمیر کرکے مہیا کرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن ، آشریہ مکانات وغیرہ پوری ریاست میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ کورگ ضلع میں مچی تباہی کو دیکھتے ہوئے ضلع میں ہاؤزنگ کے پراجکٹوں کو غیر معمولی رفتارسے پورا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو نئے مکانات فراہم کئے جائیں گے انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے جینے کے لئے درکار ضروری اسباب پر مشتمل ایک کٹ بھی مفت مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کی روز مرہ کی ضرورتوں کے لئے درکار اشیاء کی خریداری کے لئے بھی حکومت کی طرف سے مالی تعاون دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کورگ میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے جو تباہی مچی ہے اس کے لئے دراصل ضلع کی غیر سائنفک ترقی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں اس ضلع میں تعمیرات کے لئے نئے پیمانے وضع کئے جائیں گے۔

یو ٹی قادر نے بتایاکہ اگلے چھ ماہ کے دوران ضلع میں بے گھر تمام افراد کو باز آباد کردیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ایک لاکھ روپے کی ہاؤزنگ اسکیم کے تحت رواں سال 49 لاکھ مکانوں کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت ایک مکان کی یونٹ پر چھ لاکھ روپیوں کی لاگت آئے گی جس میں سے ریاستی حکومت امیدوار کو 2.75لاکھ روپے تک فراہم کرتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...