پولیس کی تنخواہوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کرناٹکا کی آمادگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 1:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔26/ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی پولیس فورس کی طرف سے یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں سینئر پولیس آفیسر راگھویندرا اورادکر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے پولیس فورس میں شامل افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں دس تا پندرہ فیصد اضافہ کرنے حکومت سے سفارش کی تھی، ریاستی حکومت نے ان سفارشات کو منظور کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ پولیس عملے کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راگھویندرا اورادکر کی قیادت والی کمیٹی کے سپرد کی گئی تھی۔اس کمیٹی نے آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کو اپنی رپورٹ پیش کردی۔ وزیر داخلہ نے اشارہ دیا کہ حکومت کی طرف سے ان شفارشات کو منظوری دی جائے گی۔فوری طور پر اگر انہیں منظور کرلیاگیا تو پولیس فورس کو دسہرہ کے انعام کے طور پر تنخواہوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ اس رپورٹ کے متعلق وہ ایک دو دن میں ہی وزیر اعلیٰ سدرامیا سے بات چیت کریں گے اور ان سے منظوری ملتے ہی اگلے ماہ کی تنخواہ ہی اضافی شکل میں ادا کردی جائے گی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ اورادکر نے اپنی رپورٹ ترتیب دینے سے پہلے ملک کی 30 ریاستوں کی پولیس کو دی جارہی تنخواہوں کا جائزہ لیا، اسی کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اپنی تنخواہوں میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے ریاستی پولیس فورس نے ہڑتال کا منصوبہ مرتب کیاتھا اور اجتماعی چھٹی کی تیاری بھی کرلی تھی۔ اس صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے روک کر حکومت نے تنخواہوں پر نظر ثانی کیلئے راگھویندرا اورادکر کمیٹی قائم کی تھی۔ آج اس رپورٹ کو پیش کئے جانے کے مرحلے میں وزیر داخلہ کے ہمراہ ریاست کے ڈی جی پی اوم پرکاش، شہر کے پولیس کمشنر این ایس میگرک، آئی جی پی کمل پنت اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...