کرناٹک کی کانگریس حکومت پر نشانہ لگانے پر سدرامیا نے کیا پلٹ وار؛ کہا مودی میں وزیراعظم بننے کی صلاحیت ہی نہیں
بنگلورو،20/فروری(ایس او نیوز) کرناٹک کی کانگریس حکومت پر نشانہ سادھنے پر پلٹ وار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں وزیراعظم بننے کی صلاحیت ہی نہیں ہے
سدرامیا نے مودی کے خلاف کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست اور ملک کو درپیش کئی مسائل کو نظر انداز کردیا ہے اور وہ وزیراعظم کے طورپر برقرار رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ نریندر مودی وزیراعظم کی طرح بات نہیں کر رہے ہیں، بلکہ جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور بے بنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہیں ۔
سدرامیا نے کہا کہ ریاست اور ملک کو کئی مسائل درپیش ہیں تاہم مودی نے ان مسائل پر منہ نہیں کھول رہے ہیں ۔وہ سیاسی اغراض پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے میں لگے ہوئے ہیں۔آگے کہا کہ مودی وزیراعظم کے طور پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ سدرامیا نے مزید کہا کہ اب مودی کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور راجستھان کے انتخابات اس کی واضح مثال ہے۔