ریاستی انتخابات میں پریانکا گاندھی ساحلی علاقوں میں انتخابی مہم چلائیں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو22؍اپریل(ایس او نیوز) کانگریس پارٹی میں راجیو گاندھی کے بعد یوتھ آئکان کا نام سب سے زیادہ پریا نکا گاندھی کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کے بجائے پریانکا گاندھی سے انتخابی مہم کے ذریعہ زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا ارادہ بنائی ہوئی ہے۔ کانگریس پارٹی کے کئی قائدین کا مطالبہ ہے کہ پریانکا گاندھی کو آگے لایاجائے،مگر سونیا گاندھی راہل گاندھی کو آگے لارہی ہیں۔ اس ضمن میں خود پریانکا گاندھی نے کانگریس کو دوبارہ برسراقتدار لانے کیلئے انتخابی مہم چلانے پر آمادہ نظر آرہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پریانکا گاندھی ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی تشہیری مہم میں شرکت کرنے جارہی ہیں۔ ریاست میں پھر سے برسراقتدار آنے کے مقصدسے ریاستی قائدین پریانکا کے ذریعہ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ پریانکا کے ذریعہ اگر ریاست میں انتخابی مہم چلائی جائے تو پارٹی کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ یہ بات اعلی کمان کے علم میں لائی گئی ہے۔ ریاست میں پریانکا کی انتخابی مہم کا اعلان زیادہ نظر آرہا ہے۔ اندرا گاندھی کو پنر جنم دینے والے چکمگلور حلقہ سے پریانکا انتخابی مہم چلائیں گے۔ ہائی کمان کی جانب سے ابھی یہ طے نہیں کیاگیاہے کہ پریانکا ریاست میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے والی ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ پریانکا گاندھی بھی انتخابی مہم چلانے کا قوی امکان ظاہر کیاجارہاہے۔ ابھی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے تاہم پریانکا گاندھی کا آنا تقریباً طے ہوگیاہے۔پریانکا گاندھی کی انتخابی مہم سے چکمگلور، منگلور سمیت ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں پارٹی کو مزید توانائی حاصل ہوگی۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ پریانکا گاندھی کی تشہیری مہم میں شرکت سے پارٹی کو کتنا فائدہ ہوگا۔ کیا اس اقدام سے کانگریس کو آسان جیت حاصل ہوگی؟ اس کے جواب کے لئے الیکشن کا نتیجہ آنے تک انتظار کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...