ایک ہفتہ کے اندر تمام صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ ادا ہوگی خودکشی کرنے والے سبرامنی کے کنبہ کو 10لاکھ کاچیک دینے کے بعد پرمیشور کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی (ایس او نیوز)ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ کی رقم ادا کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دی ہے۔

حال ہی میں خود کشی کرنے والے بروہت بنگلورمہا نگر پالیکے( بی بی ایم پی)صفائی کرمچاری سبرامنی کے مکان پہنچ کر گھر والوں کو دلاسہ دیتے ہوئے 10لاکھ روپئے کامعاوضہ چیک سبرامنی کی بیوہ کے حوالے کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کرمچاری خودکشی کرلینے کا اقدام ہرگز نہ کریں ۔ کنٹراکٹ پر کام کررہے صفائی کرمچاریوں کو 6ماہ سے تنخواہ جاری نہ کئے جانے کے متعلق انہیں تفصیلات ملی ہیں ۔ انہوں نے بتاے کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر ایک ہفتہ کے اندر تمام صفائی کرمچاریوں کی واجب الادا تنخواہ کی رقم ادا کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دی ہے ۔

پرمیشور نے کہا کہ سبرامنی کی خودکشی کا واقعہ نے انہیں مایوس کردیا ہے۔ کنٹراکٹ پر کام کررہے صفائی کرمچاریوں کو مقررہ وقت پر تنخواہ جاری نہ کرنے کی روایت ختم کرکے تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ تنخواہ راست طور پر صفائی کرمچاریوں کے کھاتوں میں جمع کرنے کا نظام جلد شروع کرنا چاہئے ۔ کنٹراکٹر ضرورت سے زیادہ صفائی کرمچاریوں کی خدمات حاصل نہ کریں ۔ ضرورت سے زیادہ صفائی کرمچاریوں کی خدمات حاصل کرنے کی وجہ سے ہی مسئلہ اٹھ کھڑا ہونے لگا ہے ۔

انہوں نے افسران کو سخت تاکید کی کہ وہ اب آئندہ صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ کی رقم جاری کرنے کے معاملہ میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی نہ کریں۔بلکہ مقررہ وقت پر ان کی تنخواہ جاری کرنے کے درکار اقدامات کریں۔پرمیشور نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کا پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی ) اجتماعی قیادت کے ذریعہ مقابلہ کرے گی ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھرگے، سدرامیا ،دنیش گنڈوراؤ سمیت دیگر سینئر لیڈران متحدہ طور پر آنے والے لوک سبھا انتخابات کاسامنا کریں گے۔ انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کانگریس اپنی جیت درج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں فرقہ پرست جماعت کو اقتدار سے دور رکھنا ہی کانگریس کا اہم مقصد ہے ۔ اس مقصد میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کرکے اس پر عمل کرنے کیلئے پارٹی کے تمام لیڈران پر زور دیا جائے گا ۔ اس موقع پرمےئرسمپت راج ،بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کے علاوہ بی بی ایم پی افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...