کوئلے کی فراہمی بروقت کرنے مرکز سے کمار سوامی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2018, 12:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست میں بجلی کی پیداوار کے لئے درکار کوئلے کی فراہمی بروقت یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے مرکزی وزیر کوئلہ پیوش گوئل سے اپیل کی ہے۔

پیوش گوئل کو لکھے گئے مکتوب میں کمار سوامی نے کہا ہے کہ ریاست میں کوئلے کی قلت کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی این سی ایل کے ذریعے کرناٹک کو کوئلے کی فراہمی یقینی بنائے ۔

ریاست میں تھرمل توانائی کی پیداوار کے لئے کوئلے کی ضرورت کا تخمینہ دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ 1720 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے رائچور تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلے کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئلے کی فراہمی کے لئے جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق مرکزی حکومت نے اب تک ریاست کو چھ لاکھ ٹن کوئلہ مہیا نہیں کرایا ہے۔ آنے والے دنوں میں کوئلے کی فراہمی بروقت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا ہے کہ اگر تھرمل پاور پلانٹ کو کوئلے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ رہی تو ریاست میں بجلی کی قلت کا مسئلہ بھی نہیں رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...