ریاست کرناٹک میں طلباء کو مفت لیپ ٹاپ، زرعی پیداوار کے لئے130کروڑ روپئے مختص،130سرکاری اسپتالوں میں آئی سی یو، ریاستی کابینہ کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2017, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او نیوز)رواں تعلیمی سال کے دوران سرکاری اور امدادی میڈیکل ،انجینئرنگ، ڈگری اور پالی ٹکنک کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے تمام طبقات کے طلباء جن کے کنبہ کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپئے سے کم ہے ایسے تمام طلباء کو حکومت کرناٹک کی جانب سے مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ریاستی کابینہ نے آج فیصلہ کیاہے۔ ریاستی وزیر برائے ٹی بی جئے چندرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ تقریباً300کروڑ روپئے کی لاگت سے شروع کی جارہی اس اسکیم سے ڈیڑھ لاکھ طلباء کو مفت لیپ ٹاپ حاصل ہوں گے۔ ٹی بی جئے چندرا نے بتایا کہ جن کسانوں کو امید کے مطابق زرعی پیداوار کے لئے قیمتیں نہیں مل رہی ہیں ایسے کسانوں کو تائیدی قیمت اداکرنے کے لئے130کروڑ روپئے مختص کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیاہے۔ جن کسانوں نے دھان کی فصل لگائی ہے انہیں فی ہیکڑ4ہزار روپئے تور کے لئے فی ہیکڑ ساڑھے چار ہزار روپئے مانسون کے بعد کی جوار کی فصل کے لئے فی ہیکڑ ڈیڑھ ہزار روپئے، دال دانوں کی فصل کے لئے ڈھائی ہزار روپئے تائیدی قیمت دینے کا کابینہ نے فیصلہ کیاہے۔ اس کے لئے حکومت نے فی الحال130کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ضرورت کے مطابق مزید رقم مختص کی جائے گی۔ پانی کا کم استعمال کرکے ان فصلوں کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ترغیب دلانے کے مقصد سے حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے۔

سرکاری اسپتالوں میں آئی سی یو: انہوں نے بتایا کہ ریاست کے130سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی حالت میں علاج کے لئے ہراسپتال میں تین بستروں والے آئی سی یو کی سہولت مہیا کروانے کے لئے رکن پارلیمان سے5؍لاکھ روپئے اور رکن اسمبلی کے فنڈ سے 15؍لاکھ روپئے حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت130سرکاری اسپتالوں میں تین بستروں پر مشتمل آئی سی یو کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ اس اسکیم کوعمل جامہ پہنانے کے لئے45کروڑ روپئے درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مانوس میں بس ڈپو کے قیام کے لئے محکمہ باغبانی کی5ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ٹمکور کے املہ پور گرام میں بس ڈپو کی تعمیر کے لئے15؍ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیاہے۔ارکاوتی اور کیمپے گوڈا لے آؤٹ بنانے کیلئے کل382ایکڑ زمین پر بی ڈی اے قبضہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔ اس کی حدودمیں آنے والے تالاب،عمارتوں، گومال زمینیں جن حالات میں ہیں انہیں اس حالات میں چھوڑدینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ریاست میں ایک لاکھ57ہزار540کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کے لئے وزیر منسپل انتظامیہ ایشورکھنڈرے کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی کی سفارشات کو کابینہ نے منظور کرلیاہے۔ ان سڑکوں کی مرمت اور تعمیر مرحلوں میں کی جائے گی۔ ریاست کرناٹک میں رہائشی تعلیمی اداروں کے تحت قائم رہائشی اسکولوں میں طلباء کو مفت سہولتیں فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان اسکولوں میں 6ویں جماعت سے رواں تعلیمی سال میں بھی مفت سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ایسے جملہ270اسکولوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ طلباء کو فائدہ ہوگا۔ ہیبال، چل گھاٹ، کورمنگلا میں پینے کے پانی کا مسئلہ تین مرحلوں میں حل کیا جائے گا، اس کے لئے1642کروڑ روپئے فراہم کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...