اساتذہ کیلئے اسکول میں فون کے استعمال پر پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2018, 4:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورویکم جون(ایس او نیوز) حکومت نے شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ پر فون کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کے محکمۂ تعلیمات (ابتدائی تعلیم) کے ڈائرکٹر کے سرکیولر میں بتایاگیا ہے کہ اسکولوں میں کام کے اوقات میں اساتذہ اور ملازمین فون کا استعمال کرتے ہیں جس کے سبب ان کا بچوں کو پڑھانے میں بُرا اثر پڑسکتا ہے جس کے لئے اسکولوں کے ذمہ دار قدم اٹھائیں۔ 9؍ مئی کو جاری کردہ اس سرکیولر میں اسکول کے ہیڈماسٹر یا ہیڈمسٹرس کو فون کے استعمال پرچھوٹ دی گئی ہے۔ لیکن ان کو بھی اس کا استعمال ممنوع ہے جب وہ طلباء کو پڑھا رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس سرکیولر میں بتایا کہ اگر ان کو اس سلسلہ میں کوئی شکایت موصول ہوئی تواسکول کے ہیڈماسٹر یا ہیڈمسٹرس کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ یہ پابندی ریاست کے تمام اسکولوں پر ہے۔ اس سلسلہ میں محکمۂ تعلیمات (ابتدائی تعلیم) کے ڈائرکٹر بی کے بسواراج نے بتایا کہ ریاست کے تمام بلاک ایجوکیشن افسران اپنی حدود کے اسکولوں کو یہ سرکیولر جاری کریں ۔ اسکولوں میں اساتذہ کے فون کے استعمال سے متعلق بچوں کے ماں باپ سے کئی شکایتیں کی گئی تھی کہ کلاسوں کے دوران استاد بچوں کو اسباق لکھنے دے دیتے ہیں اس دوران وہ اپنے فون میں واٹس اپ چاٹنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ بہت غلط ہے ایسے اساتذہ بچوں کو قابل بنانے میں ناکام ہوتے ہیں بنگلورکے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر نے بتایا کہ اگر اساتذہ کو اپنے گھروں سے کوئی ایمرجنسی فون کرنا ہے تو وہ اسکول کے ٹیلی فون کے ذریعہ اساتذہ سے بات کرسکتے ہیں۔ بسواراج نے بتایا کہ پڑھائی کے دوران اساتذہ کو فون کا استعمال اگر پڑھائی کے مفاد میں ہے تو جائز ہے لیکن اپنے گھروالوں سے باتیں کرنا یا سوشیل میڈیا پرچاٹ کرنا اس کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ اساتذہ کے اس عمل سے بچوں کی توجہ پڑھائی ہے ہٹ سکتی ہے جس سے ان کی پڑھائی پر اثر پڑسکتا ہے۔ تاہم یہ بنگلور کے اسکولوں کے لئے کوئی نئی پالیسی نہیں ہے۔ اکثر اسکولوں میں اساتذہ کو اسکول کے احاطہ اور کلاس روم میں موبائل فون لے جانا ممنوع ہے۔ وہ اس کا استعمال صرف اسٹاف روم میں کرسکتے ہیں۔اس سلسلہ میں شہر کی سیٹو گریہا اسکول کی پرنسپال نے بتایا کہ اس کا عمل ہماری اسکول میں تقریباً3؍ سے 4؍ سال سے چل رہا ہے جب سے ا سمارٹ فون مشہورہوا تھا۔ اسکول میں اس کے استعمال سے اساتذہ اور بچوں دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اس سرکیولر میں اسکولوں میں فون کا بچوں کے استعمال کے بارے میں کچھ بتایا نہیں گیا ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا تو محکمہ تعلیمات کے سینئر افسران نے بتایا کہ اکثر سرکاری اسکولوں میں بچے فون کا استعمال نہیں کرتے اور ہم اس ماحول کو نجی اسکولوں میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پڑھائی کے دوران کسی کی بھی طرف سے فون کا استعمال غلط ہے جس کے لئے ہر ماں باپ کو اپنے بچے پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...