ْکرناٹک کی ریاستی حکومت نے کیا 9/اہم سرکاری محکموں کو سورنا سودھا منتقل کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th December 2018, 9:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔19؍دسمبر(ایس او  نیوز) بلگاوی کے سورنا سودھا کو سال بھر استعمال کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے 9اہم محکموں کو سورنا سودھا منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ شمالی کرناٹک کے عوام کی یہ مانگ رہی ہے کہ کچھ اہم سرکاری محکموں کو بلگاوی منتقل کیا جائے تاکہ وہ بار بار سرکاری کاموں کے لئے بنگلور کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہوں ۔

 آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ 9 سرکاری محکموں کو سورنا سودھا منتقل کیا جائے۔ اس میں کرشنا جلا بھاگیہ نگم، ٹیکسٹائل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، محکمۂ شکر، کرناٹکا اربن واٹر سپلائی اینڈ سوریج بورڈکو تقسیم کرکے شمالی کرناٹک کے ایک علیحدہ بورڈ کا دفتر سورنا سودھا میں قائم کرنے ، شمالی کرناٹک کے لئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی ایک مخصوص شاخ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلگاوی میں اپ لوک آیوکتہ کا ایک دفتر بھی منتقل کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کا یہ اقدام بلگاوی سرحدی تنازعے کو ختم کرنے کی سمت میں ایک پہل بھی مانا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت پر یہ الزام ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران شمالی کرناٹک کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے، ان شکایات کا ازالہ کرنے کے مقصد سے اہم سرکاری محکموں کو بلگاوی منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ شمالی کرناٹک کے عوام سے قریب ریاست کے انتظامیہ کو لے جانے کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے ریاست کی مخلوط حکومت نے ان محکموں کو بلگاوی منتقل کرنے کی پہل کی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سدرامیانے بھی چند اہم سرکاری محکموں کو سورنا سودھا منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔کن محکموں کو بلگاوی منتقل کیا جانا ہے اسی وقت اس پر بحث شروع ہوگئی تھی۔ کمار سوامی حکومت کے قیام کے بعد وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے کی قیادت میں ایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے طے کیا کہ 9 سرکاری محکموں کو بلگاوی منتقل کیاجاناچاہئے۔ اسی کمیٹی کی سفارش کے مطابق حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔