ریاست کرناٹک میں 800 نئے سرویرس کا تقرر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2018, 2:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍دسمبر، (ایس او نیوز) وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایاکہ ریاست بھر میں اراضی سروے کی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے محکمے کی طرف سے 800نئے سرویرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ وقفۂ سوالات میں جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ وشواناتھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان سرویرس میں سے 33کو میسور ضلع میں تعینات کیا جارہاہے، اور تین کو خاص طور پر وشواناتھ کے ہنسور حلقے میں تعینات کیا جائے گا۔ ان سرویرس کی مدد سے ریاست بھر کی سرکاری زمین کا سروے کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل وشواناتھ نے کہاکہ دیوراج ارس کے دور حکومت سے اب تک سروے کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپیوں کی املاک کے عوض مالکوں کو حق پترے نہیں دئے گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں جو رام نگرم ضلع کے برڈی ہوبلی میں آنے والے بلی کیمپنا ہلی دیہات میں موجود چامنڈیشوری بلو ٹیک کمپنی کی طرف سے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کے متعلق تھا۔ مسٹر دیش پانڈے نے کہاکہ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے اور زمین حکومت کی تحویل میں لینے کے لئے کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت نے 20.33 ایکڑ زمین اپنے قبضے میں کرلی ہے، باقی 77.19 ایکڑ زمین پر ایگل ٹن پراجکٹس نامی کمپنی کا قبضہ برقرار ہے۔ اگر یہ کمپنی زمین اپنے قبضے میں رکھنا چاہتی ہے تو اسے حکومت کو 982.7کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ کمپنی سے کہا گیا ہے کہ جلد از جلد وہ مذکورہ رقم ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کمپنی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ معاملہ نپٹانے تک حکومت اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...