کپل مشرا کی لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات
نئی دہلی29؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت کے سابق وزیراورباغی کپل مشرا نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کی۔مشرانے پیرکوبیجل سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے خلاف شکایت کے سلسلے میں ملاقات کی۔مشرا نے کہا کہ ایمبولینسوں، فارماسیوٹیکل اورٹرانسفرپوسٹنگ کولے کرایل جی کو شکایت دی ہے۔ایل جی نے معاملے کی جانچ اینٹی کرپشن سے کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔میرے انکشافات کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ستیندر جین گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں اور اروند کیجریوال خاموش ہوگئے ہیں۔اس سے قبل کپل نے کیجریوال کے خلاف اب مکمل طور پر مخالفت کا بگل پھونک دیاہے۔کپل اب کیجریوال کے خلاف تحریک چھیڑنے والے ہیں۔انہوں نے اس کے لئے تین جون کے دن عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کودارالحکومت کے کلب میں بلایاہے۔مشرا نے اتوار کو پارٹی ورکرز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان خاموش ہیں لہذا اب عوام بولے گی۔واضح ہوکہ عام آدمی پارٹی نے اس شک کااظہارکیاہے کہ مشرا،بی جے پی کے ا شارے پراچھل رہے ہیں۔