کنہالی کٹی کی کامیا بی پر مولانا محمد نوح کی مبارکباد 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th April 2017, 3:01 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ:18/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین یو نین مسلم لیگ ریاست کرناٹک کے سیکریٹری مولا نا محمد نوح سابق چیر مین گلبرگہ سٹی کار پوریشن نے پی کے کنہا لی کٹی قومی جنرل سیکریٹری انڈین یو نین مسلم لیگ کو ممبر لوک سبھا منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی کے کنہالی کٹی نے انڈین یونین مسلم لیگ کے لئے نہایت با وقار رہے حلقہ لوک سبھا ملاپو ر م سے5,15,323ووٹ حا صل کرتے ہوئے مسلم لیگ کی تاریخی کامیا بی کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف سے سی پی آئی ایم کے ایم بی فیضل کو ایک لاکھ 73ہزار ووٹو ں کی بر تر ی حاصل کر تے ہوئے شکست دی ہے۔ ایم بی فیضل نے 3,44,287ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی امید وار نے صر ف 65,662ووٹ حا صل کئے۔اس حلقہ سے انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر الحاج ای احمد سابق مرکزی وزیر خارجہ نمائندگی کر تے تھے۔ اُن کے انتقال کر جانے کے بعد اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہوا۔مولا نا محمد نوح نے مزید کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے اس حلقے سے مسلم لیگ کے قائدین کی منتخب ہوتے رہے ہیں۔قائد ملت مولوی محمد اسمیل صاحب اس حلقہ سے پہلی بار منتخب ہوئے۔ اُن کے بعد سی ایچ کویا سابق چیف منسٹر، الحاج ابراہیم سلیمان سیٹھ، الحاج غلام محمود بنا ت والا صاحب اور ای احمد اس حلقہ سے مسلسل منتخب ہوئے۔ پی کے کنہالی کٹی پہلی بار ایم پی منتخب ہوئے ہیں جبکہ وہ 8مرتبہ ایم ایل اے اور 3مرتبہ کابینی وزیر رہے ہیں۔ الحاج ای احمد کے انتقال کے بعد قومی جنرل سیکریٹر ی او ر اب ایم پی منتخب ہونے کے بعد پی کے کنہالی کٹی قومی سیا ست میں داخل ہوئے ہیں۔ اُ ن سے توقع ہے کہ وہ ملک میں سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنا نے اور فرقہ پرست وفاشٹ طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نے میں اہم رول ادا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...