جے ڈی ایس نے سات باغی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کرنے کی الیکشن کمیشن سے اپیل کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)جنتادل ایس نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے سات باغی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردے جو 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تک وصول2400 سے زائد پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی ہے اور یہ عمل جاری ہے ۔جے ڈی ایس نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ جس نے بی بی لنگیا اور سی این بالاکرشنا کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو قبول کرلیا ،اسپیکر کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ڈی ایس کے ان باغی امیدواروں کو سات مئی سے پہلے نااہل قرار دینے سے متعلق جے ڈی ایس کی عرضی پر فیصلہ سنائے ۔جسٹس رگھویندرا چوہان نے اسپیکر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس فیصلہ سے عدالت کو واقف کروائے ۔جے ڈی ایس نے اپنے سات ارکان اسمبلی بی زیڈ ضمیراحمد خان،(چامراج پیٹ)این چالوواراسوامی(ناگم منگالا)اے بی رمہیا(سری رنگاپٹنم)ایچ سی بالاکرشنا(مگاڑی)اے سرینواس مورتی(پالاکوشی نگر)اقبال انصاری (گگن وتی)اور ایس بھیما نائک(ہیگری بومن ہلی)کو معطل کردیا تھا جنہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی اور اب انہوں نے کانگریس کے امیدواروں کے طورپر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے ۔راجیہ سبھا انتخابات میں وہپ کی خلاف ورزی اورکانگریس امیدوارکے حق میں ووٹ دینے پر ان کو پارٹی سے معطل کردیاگیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...