پی ایم کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے پر غداری کا مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2017, 9:38 PM | ملکی خبریں |

روہتک،21فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روہتک پولیس نے جاٹ تحریک کے دوران وزیر اعظم کے خلاف متنازع بیان دینے والے نوجوان کے خلاف غداری کا کیس درج کیا ہے۔پولیس نے یہ کیس پیر رات میں درج کیا ہے۔جسیا میں چل رہے دھرنے کے دوران 19فروری کو بلی دان دوس منایا جا رہا تھا۔اس دوران دھرنے پر سومویر جسیا نامی نوجوان نے وزیر اعظم کے خلاف متنازع بیان دیا تھا،جس کے بعد پولیس نے سومویر کے خلاف کیس درج کیا ہے۔اس کی تصدیق پیر کو رات میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج نین نے پانی پت میں جاٹ لیڈروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد کی۔واضح رہے کہ پیر کو پانی پت میں حکومت اور جاٹ لیڈروں کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات ہوئے تھے۔حکومت کی طرف سے بنائی گئی مذاکرات کمیٹی کے رکن چاہتے تھے کہ جاٹ لیڈر 29جنوری سے چل رہے دھرنے کو فوری طور پر ختم کر دیں لیکن جاٹ لیڈروں نے واضح کر دیا کہ جب تک ان کے تمام مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا ہے،تب تک دھرنے چلتے رہیں گے،تاہم حکومت اور جاٹ لیڈروں کے درمیان معاوضہ رقم اور کیس کو لے کر اتفاق بن گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔