فرقہ پرستی کیخلاف ملک کو بیدار کرے گی جمعیت علماء: مولانا محمودمد نی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 10:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اس وقت ملک کی تکثیریت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے والی طاقتیں سرگرم ہیں ۔جمعیۃ علماء ہند اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ محبت اور امن کی بنیاد پر مبنی فضاء قائم کرنے کی جد وجہد کرتی رہی ہے، ساتھ ہی اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر بحث و تمحیص کرکے ایک مضبوط اور مستحکم لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ ان اہم ترین احساسات کے ساتھ جمعےۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے یہاں نئی دہلی میں اعلان کیا کہ جمعےۃ علماء ہند کی سب سے بڑی دستوری جنرل باڈی ’’مجلس منتظمہ ‘‘کا اہم اجلا س 27,28اکتوبر کو لکھنؤ میں منعقد ہوگا اوراسی موقع پر 29اکتوبر امن ایکتا سمیلن‘‘کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا،جس میں مختلف عقائد سے وابستہ مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا ، اس سمیلن میں اسلام کے عالم گیر پیغا م اخوت کی روشنی میں سبھی طبقات کے ساتھ محبت بانٹنے کے نکات پر توجہ مرکوز ہو گی ۔ واضح ہو کہ دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اسی ماہ (21ستمبر) کو ہونے والی کانفرنس موخر کردی گئی تھی،اب اس کی نئی تاریخ جمعےۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر میں 11؍ستمبر ( پیر ) کو امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری( صدر جمعےۃ علماء ہند ) کے زیر صدارت منعقد ورکنگ گروپ میٹنگ میں طے پائی ہے ، میٹنگ میں اجلاس مجلس عاملہ ، مجلس منتظمہ وغیرہ سے متعلق بھی لائحہ عمل طے ہوا ۔ 27؍اکتوبر کو اجلاس مجلس عاملہ اور28کو اجلاس مرکزی مجلس منتظمہ منعقد ہو گا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اجلاس مجلس منتظمہ ، تنظیم کے دستوری تقاضوں کی تکمیل کے لیے بھی منعقد ہوتا ہے ، جس میں تنظیم سے متعلق فیصلے لیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے سامنے کئی اہم مسائل ہیں جن میں خاص طو رسے قومی یکجہتی کے فروغ اور فرقہ پرستی کی روک تھام سے متعلق لائحۂ عمل،فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لیے قانون سازی ،مسلمانو ں کے لیے ریزرویشن اور اس میں ہونے والی پیش رفت ،دہشت گردی کے انسداداور بے قصور افراد کی رہائی کے لیے موثر اقدامات ، مسلمانوں کے عائلی مسائل ،قانون شریعت کے تحفظ کے لیے جد وجہد ، ملی وقومی معاملات میں مسلکی تنازعات سے اوپر اٹھ کر باہمی اتحاد،دلت مسلم اتحاد سے متعلق لائحہ عمل ،عالم اسلام بالخصوص یمن و فلسطین اور بالخصوص روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی روک تھام جیسے کئی بنیادی مسائل اور تقاضے ہیں، جن پر غور کرکے آگے کے اقدامات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے ۔اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں جمعےۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا متین الحق اسامہ نے کہا کہ صوبہ کی تمام یونٹوں خصوصا لکھنؤ و اطراف کے ضلعی ذمہ داروں سے کو متوجہ کیا گیا ہے وہ اجلاس کوکامیاب بنانے کے لیے اپنے حصہ کی ذمہ داری نبھائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔