گستاخی رسول معاملہ میں پولس کی زیادتی قصوروارکے بجائے مسلمانوں کی گرفتاری؛ جمعیۃ علماء کامٹی حلقہ ناگپور کا احتجاج 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 1:05 PM | ملکی خبریں |

ناگپور/مہاراشٹر12/ اگست (ایس او نیوز/ پریس ریلیز)ناگپور کے مضافات میں کامٹی کے علاقے میں نر کھیڑ نامی مقام پرپچھلے دنوں سوشل میڈیا پروندے ماترم نر کھیڑ نامی واٹس گروپ پر حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی ۔اور قریب تھا کہ فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑتا۔لیکن مسلم رہنماؤں بالخصوص جمعیۃعلماء کامٹی کے ذمہ داروں نے نوجوانوں کو قابو میں کیا اور اس طرح ایک بڑا فساد ہونے سے ٹل گیا۔اس کے بعد محکمہ پولس نے خاطیوں کے بجائے بے قصور مسلم نوجوانوں ہی کی گرفتاری شروع کردی ۔جبکہ خاطی شر پسند کھلے عام دندناتے ہوئے گھوم رہے ہیں ۔یہ اطلاع آج اخبارات کو حافظ مسعود احمد (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر )نے دی۔ 

حافظ مسعود احمدنے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد محکمہ پولس کو توچاہئے تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دیتے ،لیکن پولس محکمہ نے اپنی تعصب کی عینک کو لگا کر ان کو کھلی چھوٹ دے دی جس سے وہ آزاد گھوم رہے ہیں ، اور بے قصور مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ٹھونساجارہاہے ۔

موجودہ حالات کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا ایک وفد نے حافظ مسعود احمد کی قیادت میں بھرنے صاحب ڈی سی پی اسپیشل برانچ ناگپور سے ملاقات کرکے بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ،ساتھ ہی خاطیوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ نر کھیڑ نامی گاؤں میں گزشتہ دنوں ’’وندے ماترم نر کھیڑ‘‘نامی واٹس اپ گروپ پر +91-7042714029نمبر(شیندرے)نامی شخص نے ایک پوسٹ اپ لوڈ کیا تھا ،جس میں امام الرسل حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی تھی،اور اسلامی تعلیمات پر بھی چند بیہودہ ریمارک کئے گئے تھے۔اوراس سے پہلے ایک پمفلیٹ کے ذریعہ سے اسلامی تعلیمات کے متعلق مسلمانوں کو چیلنج کیا گیاتھا۔اور ان سے کسی بھی طرح کے کاروباری لین دین نہ کرنے اور مذہبی تیوہار پر بھی پابندی لگانے کی بات لکھی گئی تھی۔ 

گستاخی رسول ﷺ کے معاملہ کو اشتعال پیدا کرنے کی غرض سے وندے ماترم کو موضوع بنا دیا گیا ہے،جس کے تحت اب تک ۱۲249 مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور ۵۰؍ کے قریب مسلمان نشانہ پر ہیں ،جمعیۃعلماء کے وفد ان بے قصور وں کی رہائی کی مانگ کی اور اصل موضوع گستاخی رسول کے مجرم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس وفد میں مولانا ممتاز قاسمی (صدر جمعیۃ علماء کامٹی)حافظ مہروز،مختار احمد (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کامٹی)حفظ النصیر(خازن جمعیۃ علماء کامٹی)عابد تاجی،مظاہر انور،شمیم اختر،محسن خان وغیرہ شامل تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔