13؍اگست کو ملک کے سات سو شہروں میں جمعیۃ علماء ہند کا امن مارچ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 10:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں نفرت اور تشدد کی مسموم فضا ء کے درمیان کل13؍اگست کو ملک گیر سطح پر امن اور بھائی چارہ کا نعرہ لگے گا۔ ملک کی اہم ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام صبح 10/بجے سے سات سو سے زائد شہروں میں ایک ساتھ امن مارچ منعقد ہو گا ، اپنی وسعت اور پھیلاؤ کے سبب یہ ملک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا ۔یہاں دہلی میں جنتر منتر پر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعےۃ علماء ہند اور پونہ میں مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند لیڈ کریں گے ۔ دہلی کا پروگرام جمعےۃ علماء صوبہ دہلی کے زیر اہتمام ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ بڑے شہروں بالخصوص لکھنو، کان پور،بنارس ، پرتاپ گڑھ،پٹنہ، کشن گنج،مونگیر، رانچی، گوہائی، بھونیشور، کلکتہ ، بنگلور، ممبئی ، ناگپور، چینئی، حیدرآباد ، رائے چوٹی، چندی گڑھ، امپھال ، دھرم نگر تری پورہ، اندور،دہرادون، رڑکی ، ہلدوانی ، نینی تال، بھوپال، احمد آباد، اجین،سورت، جے پور، جودھپور، وغیرہ میں بھی بڑے پیمانے پر مارچ کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند پرتاپ گڑھ میں ہونے والے مارچ میں شریک ہوں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہاں ڈھائی کلو میٹر کا طویل مارچ ہو گا ۔جمعےۃ علما ء ہند کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق یہ مظاہرہ پرامن ہو گا اور اس کے لیے مختلف قسم کے پلے کارڈ تیار کیے گئے ہیں جس میں خاص طور سے مذہب کے نام پر غنڈہ گری کو ختم کرنے اور نفرت مٹانے پر زور دیا گیا ہے ۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند فرقہ پرستی اور نفرت انگیزی کو ختم کرنے کی جدوجہد کی ایک تاریخ رکھتی ہے ،اس بابت اس کی اپنی ایک سوچ اور روایت ہے، جس کے مطابق فرقہ پرستی کا مقابلہ فرقہ پرستی سے نہیں بلکہ محبت اور امن کی اشاعت و ترویج سے ہی ممکن ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔