ماحولیاتی بحران سے نجات شجرکاری سے ممکن،گلبرگہ میں گلشن شجرکاری مہم بچوں میں انعامات کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 8:18 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ 20نومبر(ایس او نیوز؍شاکر حکیم)شہر گلبرگہ کو حقیقی معنی میں گل و برگ کا شہر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم یہاں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کے دن ہدایت سنٹر ،گلبرگہ میں جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے گلشن شجرکاری مہم کے اختتامی پروگرام میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب ذاکر حسین،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کائنات کا نظام ہی کچھ اس طرح بنایا ہے کہ قدرتی طور پر اس کا تحفظ ہوتا رہتا ہے۔اس نظام کے مطابق اگر انسان اپنی زندگی گزارتا ہے تو ماحولیات کا تحفظ ممکن ہے۔ مہمان خصوصی چنا بسّپّامدھول ، بلاک ایجوکیشن آفسر گلبرگہ نارتھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں عمل کے ذریعہ شعور بیدار کرنے کا یہ طریقہ کہ انہیں ہی شجرکاری میں حصہ دار بنایا جائے بہت ہی کار گر ہے۔ انہوں نے اس مہم کے ذریعہ کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سرکاری سطح پر کرنے کے کاموں کو جماعت اسلامی ہند نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ آلودہ ماحول کی وجہ سے بچے دمہ کا شکار ہورہے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ اگلی نسل کے لئے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ 

جناب محمد ضیاء اللہ، ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے اپنے خطاب میں ملکی و عالمی سطح پر ہورہی ماحولیاتی بحران پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت انسان کی اپنی ضروریات کی خاطر قدرتی وسائل جیسے پیٹرل، گیس اور کوئلہ کے استعمال کی وجہ سے ماحولیاتی حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے نتیجہ میں قطبی برف بڑے پیمانے میں پگل رہی ہے۔ جو سمندری سطح کو اؤنچا کرے گی نتیجہ یہ ہوگا کہ کتنے ہی جزیرے اور ساحلی علاقے زیر آب ہوجائیں گے۔ اسی طرح انھوں نے اوزونozone کی پرت میں دراڑیں پڑنا، ہوا، پانی وزمین کا آلودہ ہونا جیسے سنگین مسائل پر روشنی ڈالی۔ زمین پر ماحولیات کے تحفظ کے لئے کوشاں تنظیموں کا بھی ذ کر کیا۔ ان حالات میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پیڑہوں گے تو پاکیزہ ہوا ملے گی،وہ آکسیجن فراہم کرینگے، ماحولیاتی بحران پر قابو پایا جائیگا، پانی کو بچائے رکھنے، زمین کو کھسکنے سے بچایا جائے گا اور جنگلات کی وجہ سے جنگلی جانور وں کا تحفظ ممکن ہوگا۔ معروف آرٹسٹ محمد ایاز ا لدین پٹیل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلم تنظیم کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں کے اندر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا یہ ایک اور بہترین طریقہ ملا ہے۔

پروگرام کا آغاز حافظ سجاد احمد امام مسجد ہدایت سنٹر کی تلاوت قرآن مجید اور ارود ترجمانی سے ہوا۔جناب ذولفقار علی نے اس کا انگریز ی ترجمہ پیش کیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں جناب خالد پرواز نے گلشن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں میں علم وحکمت ، اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے، ان میں چھپی صلاحیتوں کو پہچاننے، اور ان میں کمال پیدا کرنے جیسے مقاصد کے تحت’ گلشن‘‘کے نام پر بچوں کے حلقہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے پروگرام پورے ریاست بھر میں چلائے جارہے ہیں۔ ان کی دلچسپی کو باقی رکھنے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے آگاہی کے لئے ریاست کرناٹک میں بچوں کے ذریعہ شجرکاری کی مہم چلائی جارہی ہے۔ شہر گلبرگہ میںیہ مہم 13 تا19 ؍نومبر 2017 ء چلائی گئی۔ اس ضمن میں مختلف اسکولوں میں ماحولیات کے تحفظ میں شجرکاری کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام، شجرکاری ، شجرکاری پر ڈرائنگ مقابلے،ان بچوں سے بنائے گئے ڈارئنگ کی نمایش کا اہتمام کیا گیا ۔آج ان ہی مقابلوں کے انعامات دئے گئے۔ اس موقع پر شہر کے جن گیارہ اسکول کے بچوں نے ڈرائینگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا ان میں اسکولی سطح پر اول، دوم و سوم انعام حاصل کرنے والوں کے ساتھ شہری سطح پر اول دوم و سوم انعام حاصل کرنے والوں کو انامات دئے گئے اور تمام حصہ لینے والے طلباء کو سند دی گئی۔ سٹی اکیڈمی اسکول کے سید عارف حسین، جماعت پنجم نے اول انعا م حاصل کیا جبکہ انڈین اسلامک اسکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ عفیفہ سہراز نے دوم اور گلشن اتفال کی پانچویں جماعت کی حفصہ بتول نے تیسرا انعام حاصل کیا ۔جناب محمد مظہر الدین نے پروگرا م کی کاروائی چلائی اور کلمات تشکر پیش کئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...