کانگریس کو شکست دینے کے مالکیہ کے دعوے گمراہ کن :پریانک کھڑگے کابیان
بنگلورو،12؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر سیاحت وانفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت کرناٹک مسٹر پریان کھرگے نے کہا ہے کہ مسٹر مالکیہ گتہ دار جنھوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ انھیں چیتاپور کی اسمبلی نشست کے انتخابات میں شکست سے دوچار کروادیں گے اور اسی طرح مستقبل قریب میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ان کے والد ڈاکٹر ملکاارجن کھڑگے رکن پارلیمینٹ گلبرگہ کو بھی شکست دیں گے ، ان کے یہ دعوے نہایت غلط ہیں اور وہ کبھی اس طرح کے دعوؤں سے عوام کو متاثر نہیں کرسکیں گے ۔ مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ وہ اور اان کے والد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے انتخابات میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ ان کاخاندان گزشتہ پچاس برسوں سے کانگریس سے وابستہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ چیتاپور کے حلقہ اسمبلی ہی سے انتخابات لڑیں گے ۔ مالکہ گتہ دار پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کانگریسی کارکنان اور عوام کو غلط فہمی میں مبتلا کرنے کے لئے مسٹر گتہ دار اس طرح کے بیانات جاری کررہے ہیں۔اس طرح کے بیانات وہ خود بھی مسٹر مالکیہ گتہ دار کے خلاف جاری کرسکتے ہیں۔